کل اگر یہ حکومت قانون بنادیں کہ مریم نواز چیف جسٹس ہوگی تووہ ہوگی:عارف حمید

maryam-nawaz-bhati-judge.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ یہ اپنے اقتدار کیلئے یہ سیاستدان ہر قانون توڑ بھی سکتے ہیں اور قانون بنا بھی سکتے ہیں۔جی این این پر اپنے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ اکیلےعمران خان کا تھا، پاکستان میں اصل مسئلہ سیاست کا نہیں بلکہ وراثت کا ہے، عمران خان کے استعفے کے فیصلے پر اس کی اپنی پارٹی میں مخالفت تھی جو کہہ رہی تھی کہ استعفے نہ دیئے جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1531653501721403393
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تاریخ میں کتنے مجرم ایسے ہیں جنہیں سپریم کورٹ سے سزا ہوئی ہو مگر وہ لندن میں موسم کے مزے لے رہے ہوں، نوازشریف ملک سے باہر بھی اسی آئین و قانون کے تحت ہی گئے ہیں نا، اگر آج عمران خان لاہور آتے ہیں تو موجودہ حکومت ان پر یہ مقدمہ بھی بناسکتی ہے کہ وہ اسامہ بن لادن ہیں عمران خان نہیں ہیں جو امریکہ نے ڈرون حملے میں مارا تھا وہ اصل اسامہ نہیں تھا۔


عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ لوگ سب کچھ کرسکتے ہیں ، یہ اپنے مفاد کیلئے ہر قانون توڑ سکتے ہیں ہر قانون بناسکتے ہیں، 1981 سے اقتدار کی سیڑھی پر چڑھنے والے، عدالتوں پر حملے کرنے کے بعد، آرمی چیف کو دھمکیاں دینے کے بعد، صحافیوں پر فائرنگ کروانے کے باوجود، لاتعداد مقدمات درج کروانے کے باوجود، جعلی پولیس مقابلے میں ساڑھے تین سو لوگوں کو مروانے کے باوجود کوئی ان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں یہ کیا قانون سازی کرسکتے ہیں؟ یہ صبح اٹھ کر قانون بنادیں کہ مریم نواز شریف اس ملک کی چیف جسٹس ہوں گی تو وہ ہوں گی بالکل ہوں گی،آپ انہیں نہیں روک سکتے۔
 
Last edited by a moderator:

Amatuka

MPA (400+ posts)
Yae sarae qanoon Bana daen, magar aik qanoon agar Bana bhi daen tub bhi loog amal nahi karaen gae. Wo hae ke hamae chor, dako, boot polishia na kaho. Apni izat khabi bhi nahean kerwa sakaen gae.