کل سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟

petrol-price-down-hw.jpg


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کل 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے تک آ سکتی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کو ڈیزل کی قیمت 15 فیصد بڑھی ہے یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93سے 140.38 فی لٹر ہو گئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ چونکہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63 روپے ہوا ہے۔

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے اختتام پر بھی افواہیں زیرگردش تھیں کہ پٹرول کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی تھیں۔

تاہم رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کرنے کی بجائے بڑھا دی تھیں۔ ستمبر کے اوائل میں پیٹرول 2روپے 7پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 99پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 10روپے 92پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل 9روپے 79پیسے فی لٹر مہنگاکیا گیا تھا۔