کنٹریکٹ کی خلاف ورزی: پی سی بی نے خلیف ٹیکنالوجیز کےساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
PCB.jpg


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق کنٹریکٹ کی خلاف ورزیوں پر نجی کمپنی خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے ڈبلیو ایم ٹی آر فینٹسی اور کلپ رائٹس کے معاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔ متعلقہ کمپنی کو متعدد دفعہ معاہدے کی تعمیل کرنے کی یاد دہانیاں کروائی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے 2019 میں خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ تین سال کے لیےمعاہدہ کیا تھا، جس کے تحت وائرلیس موبائل ٹیکنالوجی اور ایس ایم ایس رائٹس کمپنی کو دیے گئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق ڈیجٹیل کلپ رائٹس، فینٹسی لیگ پلیٹ فارم اور ایپ ڈویلپمنٹ رائٹس بھی خلیف ٹیکنالوجیزکودیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت حقوق، سیکیورٹی اور انشورنس کی ادائیگیاں نہ کی گئیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کرکٹ بورڈ خلیف ٹیکنالوجی کے خلاف قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی میڈیا اور لائیو اسٹریمنگ رائٹس رکھنے والی نجی کمنی سے معاہدہ ختم کردیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے کہا تھا کہ میڈیا رائٹس رکھنے والی انٹرنیشنل نجی کمپنی نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق متعدد بار معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی سی بی ایک پیشہ ورادارہ ہے، جو شفافیت سے کام کرتا ہے۔ یاد دہانی اور رابطے کے باوجود پارٹنر معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا۔ پی سی بی کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن باقی نہ رہا تھا۔

https://www.humnews.pk/latest/290940
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
اب شاید اس ادارے کا کوئی چھوٹا موٹا آ کر مبہم سے الزام لگائے گا اور میڈیا ا اچھالے گا ، چندرپورٹر تھوڑا مال پکڑیں گے اور کلاسرہ جیسے حاسد اپنا بغض نکالیں گے۔
۔ چور اچکّوں، عوام دشمن اور پاکستانی میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔
۔چینل مالک کا معشوق ، جھو ٹا ، خائن اور مردود