"کنڈی لگا کر رکھیں"اہم اجلاس کے بعددیا گیا بیان سائرہ بانو کو مہنگا پڑ گیا

ghairzima.jpg


حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد متنازع بیان دینا پڑا بھاری، صحافی نے ان سے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا پالیسی آئی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’کنڈی لگا کر رکھیں، برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کر دیں۔


سائزہ بانو کے اس طرح کے بیان نے وزیراعظم عمران خان کو ناراض کردیا،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سائرہ بانو کو وزیراعظم کی ناراضی کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آپ کے بیان سے سخت ناراض ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1467849022152994826
عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا۔ یہ التوا اس لیے قابل توجہ ہے کہ اس اجلاس میں سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جانی تھی۔
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
اس سے بہتر سلامتی کے اقدامات کیا ہوسکتے تھے؟ سائرہ بانو کے بیان کی یہی سمجھ آئی کہ حکومت نے کہا ہے کہ لوگ اپنی سلامتی کی خود فکر کریں حکومت ان کیلئے کچھ نہیں کرسکتی
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
حکومت نے کوئی پالیسی بنائی تھی وہ دکھا سکتی تھی ، سائرہ بانو کو غصہ کرنے کی بجائے اسے جھوٹا ثابت کریں متبادل پالیسی سامنے رکھیں
 

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
I think she beautifully dodge the question and in fact she was not supposed to disclose the meeting minutes as this is the duty of the information minister or spokeperson.
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
ھزاروں لعنتیں کمانڈو مشرف پر، جس نے
عورتوں کی مخصوص نشتوں کا کوٹہ مقرر کیا،، اور قومی اسمبلی میں
اِس جیسی نائیکہ ٹائپ، بد تہذیب عورتوں کو "شو پیس" کی طرح سجانے کا راستہ کھل گیا
کام کی نہ کاج کی،،،دشمن اناج کی ۔ ۔ ۔
 

Typhoon

Senator (1k+ posts)
Ye bhangan soti rahi ho gi ijlaas mein. Aise farigh log aise important ijlaas mein bulae hi kion jate hein, jinka zehni level hi iss qabil nahi.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
قومی سلامتی کے اجلاس میں ڈھانچہ (خٹک) بھی موجود ہوگا اس پر بھی کوی راے دینا پسند کرے گا؟
کل جو بیان اس نے دیا ہے وہ بھی سمجھ سے باہر ہے شیخ بھی ہوگا جو ویڈیو دیکھ کر ہی ڈپریشن میں چلا گیا تھا اور عوام کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا
جانے کیسے کیسے لوگ بیٹھے ہیں قومی سلامتی کے اجلاس میں ان کا وہی حال ہے جو ن لیگ کے ایم ایم این اے کا تھا جب مفسدین توہین کے جھوٹے الزام پر ایک عیسای بستی کو گھیر کر آگ لگانے لگے تو اس ایم این اے نے انہیں پیغام دیا کہ فکر نہ کرو میں موجود ہوں کچھ نہیں ہوگا۔ بے چارے غریب عیسای گھرون میں بیٹھے رہے اور پھر ان کو زندہ جلایا گیا یہ واقعہ گوجرہ نام کے ایک شہر کا ہے جو غالبا وسطی پنجاب کا ایک شہر ہے
ایسے نادان دوست نہیں چاہیئں پاکستان کو قومی سلامتی میں
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
Dialogue marnay ka inta he shoq hai to PMLN K Sharif Drama House join kero, kis nay roka hai !!!