کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں،راہول گاندھی کی بھارتی کپتان سےبڑی درخواست

1viratghandhi.jpg

بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تو ہندوستان کے شرپسندوں نے اس کا الزام اپنی ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کے سر جڑ دیا اور ان پر غدار کا لیبل لگا دیا۔

کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تو شرپسند ان کی 10 ماہ کی اکلوتی بیٹی وامیکا کے ریپ کی دھمکیاں دینے لگے۔ اس صورتحال پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی ویرات کی حمایت میں سامنے آ گئے اور ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ان سے اپیل کی کہ وہ ان شدت پسندوں کو معاف کر دیں۔

راہول گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ڈیئر ویرات ان دھمکیاں دینے والوں میں نفرت بھری ہوئی ہے کیونکہ کوئی ان سے محبت نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ آپ ان لوگوں کو معاف کر دیں اور ٹیم کوبچائیں۔

https://twitter.com/x/status/1455493984776765441
یاد رہے کہ راہول گاندھی کی اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر "Dear Virat" ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا جس میں صارفین کی بڑی تعداد نے کانگریس رہنما کے بیان کا خیرمقدم کیا اور ویرات انوشکا کے لیے ٹوئٹس کیں۔

ویرات کوہلی کے علاوہ کئی اور کھلاڑیوں حتیٰ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی محمد شامی کے حق میں ٹوئٹ کی اور اس تاثر کو زائل کیا تھا کہ محمد شامی پر اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں۔