کویت نے ملازمت کے خواہشمند افراد کےورک پرمٹ کے لئے نئی شرائط جاری کر دیں

11.jpg

کویت میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خوشخبری آگئی، کویتی حکومت نے ورک پرمٹ کے مخصوص طریقہ کار اور ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق کویتی حکومت کے محکمہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے ورک پرمٹ جاری کے نئے طریقہ کار کا اعلان کر دیا گیا ہے، اعلان کے مطابق تجارتی دوروں کے لیے انٹری ویزا کے ساتھ بھرتی کرنے والوں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کے لئے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے، اس حوالے سے محکمہ نے انتظامی سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔

انتظامی سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ مملکت نے یہ طریقہ کار کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اختیار کیا ہے، نئے طریق کار کے مطابق کوئی بھی فرد کاروباری دوروں کے مالکان کے لیے انٹری لیول ویزا کی تفصیلات کو جب الیکٹرانک فارم پورٹل پر ورک پرمٹ کے طور پر رجسٹر کروائے گا اس وقت کمرشل وزٹ ویزا کی ایک کاپی اور مالکان کے مجرمانہ ریکارڈ شیٹ کی ایک کاپی اس فارم کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہوگی۔

جاری شدہ سرکلر میں مزید بتایا گیا ہے کہ کویت میں لیبر ڈیپارٹمنٹس میں لین دین کا طریقہ کار ورک پرمٹ کی منظوری کے بعد مکمل کیا جاتا ہے جس کے بعد ویزا کی تمام تفصیلات واپس لے لی جاتی ہیں، اس کے بعد آجر ایک پورٹل کے ذریعے پہلی بار ورک پرمٹ جاری کرنے کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ورک پرمٹ کے لئے درخواست دیتا ہے جو کہ اتھارٹی کے لاگو فیصلوں کے مطابق منظوری کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔