کپڑوں میں 2 گولیوں کے نشان اور باقی دھاتی ٹکڑوں کے تھے،عمران اسماعیل

7imranismail.jpg

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کے دوران وہ محفوظ رہے لیکن ان کے کپڑوں میں سوراخ تھے 2 گولیوں کے تھے اور باقی دھاتی ٹکڑوں کے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کنٹینر پر حملے کے وقت جو کپڑے استعمال کیے تھے محفوظ رکھے ہیں، جب کنٹینر سے باہر آیا تو میرے کپڑوں پر بہت خون لگا ہوا تھا اسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے چیک اپ کیا، کہیں مجھے بھی گولی تونہیں لگی،جےآئی ٹی نے کپڑے منگوائے ہیں، تاکہ وہ اس کا فرانزک کرلیں۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا یہ لوگ کے پی تو دور پنجاب میں بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں کر سکتے، تحریک عدم اعتماد کیلئے پی ڈی ایم کے پاس اکثریت ہی نہیں پی ڈی ایم کےاپنےارکان ان کےاقدامات سےپریشان ہیں،پی ڈی ایم میں خود اتفاق نہیں معیشت کاحال دیکھیں کیا کر دیا ہے،الیکشن میں جتنی تاخیر ہوگی معیشت کانقصان بڑھتاجائے گا،عوام کو ان سے کوئی امید نہیں۔


دوسری جانب عمران اسماعیل نے کہا عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے خواب دیکھنے والے اب گوڈے پکڑنے کے لیے عمران خان سے رابطے کر رہے ہیں،عمران اسماعیل نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد سے کرپٹ الائنس کی حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں،امپورٹڈ حکومت کو رعایت نہیں ملے گی۔