کچی آبادیوں کے مکینوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

pervaiz-elahi-pnj-kachi-ababadi.jpg


وزیر اعلیٰ پنجاب اہم اقدام،کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا اہم اقدام سامنے آگیا،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔

https://twitter.com/x/status/1598934714701606912
رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کی تفصیلات وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان تیار کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مالکانہ حقوق دینے کے لیے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کیں اور کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں، 10 مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امور جلد طے کیے جائیں۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
وزیراعلی صاحب بدکردار باجوے کو چھوڑیں اور عمران خان کا ساتھ دیں اگر آپ کو اپنی عزت پیاری ہے۔
جے نیں تے فیر جاؤ ٹھٹے کھؤ وچ۔