کیاترین گروپ وزیراعظم کے خلاف جانے کا فیصلہ کر چکاہے؟اجلاس کی اندرونی کہانی

8%D8%AC%D8%A7%DA%BE%D8%A7%D9%86%DA%AF%DB%8C%D8%B1%D8%AA%D8%A7%D8%B1%D8%B9%D8%B9%D9%86%DA%AF%D8%B1%DB%81%D8%AA%DA%AF%D8%A6%D9%BE.jpg

لاہور: ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے فیصلہ کیا ہے اور حکومت مخالف کھل کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عون چوہدری کی رہائش گاہ پر جہانگیرترین کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے فیصلہ کیا ہے اور حکومت مخالف کھل کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ترین گروپ نے جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کااختیار بھی دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقراررکھنے کی تجویز دی جبکہ ترین گروپ کے اکثر ارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے تک ترین گروپ کا سیاسی کارڈز سینے سے لگائے رکھنے کا مشورہ ہے۔گروپ نے عدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیس ہونے کے بعد اپنا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترین گروپ کو خدشات ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی ٹکٹ لینا پسند نہیں کریں گی۔ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، حلقوں میں سخت عوامی ردعمل کا سامناہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ترین گروپ حلقوں میں پوزیشن بہت کمزور ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ ان کا ساتھ دے سکتا ہے۔
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Mark this post.... IK is here to stay and complete his term. Do what you can.
Aisay bohot munafiq Peghambar (SAW) kay peechay kharay ho kar namaz ada kartay they. Aur is waqt IK kay saath Allah khara hay aur jab tak Allah ki raza hay, yeh hashrat al ard kuch nahi bigar saktay.
 

master timi

MPA (400+ posts)
دنیا نیوز کے ذرائع میں سرفہرست اظہر جاوید اور کامران شاہد شاملُ ہیں جن کو یہ خبریں میاں عامر اور مریم نواز کی فون کالز کی ذریعے مل رہی ہیں
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اگر اس گروپ نے نون لیگ کا ساتھ دیا تو یہ ان سب کے سیاسی کرتی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
اور خان کو الیکشن سے پہلے ذیادہ تیاری کا موقع مل جائے گا۔
It’s Win Win for PTI
خان کے اکثر ممبران انہی پارٹیوں سے اڑان بھر کر آے تھے اور جیت بھی گئے تھے۔ پارٹی بدلنے سے ان کو کچھ نہیں ہوگا بلکہ ان کو اپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت کی بجاے الیکشن میں سپورٹ مل جاے گی اور ایکبار پھر یہ بھاری اکثریت سے منتخب ہوجائیں گے، آپ کو سیاست کی سمجھ کم لگتی ہے یہاں جتنا بڑا لوٹا اتنا بڑا سیاستدان سمجھا جاتا ہے، شیخ رشید اور ق لیگ کی سیاست سمجھ لو تو سب کچھ سمجھ آجاے گی