کیاو اقعی پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے؟

mehangai-211.jpg


کیاو اقعی پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے؟ وزارت خزانہ کا جواب سامنے آگیا

گزشتہ روز معروف بین الاقوامی جریدے "دی اکانومسٹ" نے تینتالیس ملکوں میں مہنگائی اور بیروزگاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے جس کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے تینتالیس ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح نو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح خطے کے دیگر ممالک یعنی چین اور بھارت سے بھی زیادہ ہے۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح چھ اعشاریہ نو فیصد ہے،جنوبی افریقا میں یہ شرح چونتیس اعشاریہ چار فیصد، اسپین میں چودہ فیصد اور ترکی میں بارہ فیصد ہے۔


اس پر وزارت خزانہ کی طرف سے بھی جواب آگیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دی اکنامسٹ کی رپورٹ جس میں دنیا میں مہنگائی کے حوالے سے پاکستان کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے، اس میں پاکستان کا یکساں معیشتوں سے تقابل شامل نہیں ہے۔

اکنامسٹ شیٹ میں سی پی آئی میں مذکور مہینے ایک جیسے نہیں ہیں (اگست اور ستمبر)،ٹیبل بھی منسلک کرکے مہنگائی کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے وزارت نے بتایا کہ اس ٹیبل کے مطابق پاکستان 30 ویں نمبر پر آتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے گندم کو 1950 روپے من دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ ملک بھر میں شکر کی قیمت 90 روپے کلو مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت حکومت نے 1 کروڑ 48 لاکھ افراد میں 179.3 ارب روپے فی کس 12000 روپے کے حساب سے تقسیم کیے، 2018 میں بی آئی ایس پی کے تحت مختص رقم 121 ارب روپے تھی، جسے بڑھا کر 2022 میں 260 ارب روپے کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی صورت حال کو بھی مدنظر رکھا جائے جہاں چین میں پیداواری قیمت گرانی 26 برس کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جب کہ کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے مہنگی غذائی اجناس سب سے بڑا چیلنج ہے،دی اکنامسٹ نے پاکستان کا تقابل ہیٹی، گھانا، بیلاروس، منگولیا، آرمینیا، مالاوی، سائو ٹوم، پرنسپے، بوٹسوانا، ڈومینیک ریپبلک، گیانا، جارجیا، کرغستان، زیمبیا، زمبابوے، سورینام، شام، لبنان، سوڈان اور دیگر شامل ہیں، جیسے ممالک سے نہیں کیا۔

خیال رہے کہ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن میں مہنگائی کا تناسب سب سے زیادہ 51.4 فیصد ہے،ارجنٹائن کو دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ترکی میں 19.6 فیصد، جب کہ تیسرے نمبر پر برازیل جہاں مہنگائی کا تناسب 10.2 فیصد ہے۔

مہنگائی کا جائزہ امریکا،برطانیہ، کینیڈا، یورو ایریا، آسٹریا، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، نیدرلینڈ، اسپین، چیک ریپبلک، ڈنمارک، ناروے، پولینڈ، روس، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، چلی، میکسیکو، پیرو، مصر، اسرائیل، سعودی عرب اور جنوبی افریقا سمیت دیگرممالک میں لیا گیا،رپورٹ کے مطابق دنیا کا سستا ترین ملک جاپان ہے۔
 

Doom1111

Minister (2k+ posts)
Bakwas hai.....
The whole world is under huge pressure for price hike.
No. Pakistan depends on Import and PKR has been devalued 22 rupees in 5 months and our industry is 99% depend on import put that is why The Ecomonist says that Pakistan has the highest Inflation in SA and ranked 4th in the world after Argentina.
 

Masud Rajaa

Siasat member
Sir they are quoting the world most reliable data The Economist. We are just behind Argentina and we have highest inflation in whole South Asia due to devaluation.
Someone in geo saw a ranking of 43 countries inflation rates that is published each week in The Economist. Pakistan's inflation rate was 4th highest in that ranking this week (Pakistan's inflation index has a much higher weightage in food commodity items compared to most other countries).
From there that genius deduced that pakistan has been declared "the 4th most expensive country in the world." And geo news started running it in its news bulletin. Above is the world population review's listing that is of note in this regard.