کیاپی ٹی آئی کارکنان نے لانگ مارچ کےدوران میٹرو اسٹیشن کو نذرآتش کردیا تھا؟

5metrostationfactcheck.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران جس میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائے جانے کا دعویٰ کیا گیا اس کا ایک شیشہ تک نا نہیں ٹوٹا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران ڈی چوک میں تھوڑ پھوڑ کے واقعات کے علاوہ چند میڈیا چینلز اور حکومتی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ مشتعل مظاہرین نے ایک میٹرو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی ہے۔

تاہم واقعہ سے 2 روز بعد میڈیا چینلز اور حکومتی رہنماؤں کا یہ دعویٰ جھوٹا نکلا، مظاہرین نے میٹرواسٹیشن کو ذرا برابر بھی نقصان نہیں پہنچایا، اس حوالے سے تمام خبریں اور تفصیلات بے بنیاد نکلیں۔

https://twitter.com/x/status/1530236024617635842
جس میٹرو اسٹیشن کو جلائے جانے کا دعویٰ کیا گیا اس کا ایک شیشہ تک نہیں ٹوٹا ہوا اور نا ہی اس اسٹیشن سے سروس کو معطل کیا گیا ہے، میٹرو سروس کے بحال ہوتے ہی اس اسٹیشن سے بھی مسافروں کیلئے سروس جاری ہے۔

خبررساں ادارے کے رپورٹر عبدالقادر نے اس میٹرو اسٹیشن کے اندر جاکر اس کا مکل طور پر جائزہ لیا اور عوام کو بھی اس سے آگاہی دی کہ میٹرو اسٹیشن سے متعلق لیگی رہنماؤں نے منفی پراپیگنڈہ کیا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق اس میٹرو اسٹیشن کے اردگرد موجود متعدد درختوں کو مشتعل مظاہرین نے ضرور نذر آتش کیا تھا، تاہم اس حوالے سے بھی تحریک انصاف نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
نون لیگ جھوٹے لوگوں کی جماعت ہے۔ اس کا ہر لیڈر جھوٹ بولنے میں یدِ طولیٰ رکھتا ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ہیرا منڈی کی پیداور کنجر الطرفین نانکے دادکے سے چکلے والے کنجر ٹائلٹ سین کے پچھواڑے سے نکلی ہوئی فیک نیوز بیچارہ جدّی پشتی خاندانی اصلی ُاور سچا کنجر جو امریکہ کا سفیر بننے کے لئے تیار بیٹھا تھا مگر اللہ نے اسے اپنے نانکے کے کوٹھے کا سفیر بنا دیا