کیا تحریک انصاف مشروط طور پر اسمبلیوں میں واپس آرہی ہے؟

imrn1i1h1h11.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا اشارہ دے دیا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہو تو تحریک انصاف کا اسمبلی واپس جانا ممکن ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ دے تو الیکشن فریم ورک کے لیے ایوان میں جا کربات کرنےکو تیار ہیں،انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک مؤخر ہے، اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ راجہ ریاض کے نامزد کردہ الیکشن کمیشن کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام چیزوں پربات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی رابطہ ضروری ہے،وزیراعظم اسمبلی تحلیل ہونےکی تاریخ کا اعلان کریں توباقی سب کچھ ممکن ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اس موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ ان کی جماعت کے قومی اسمبلی میں واپسی کے امکانات نہیں لیکن پھر بھی سیاسی حلقوں میں یہ سوال ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں واپس جائیں گے یا نہیں۔
 

SZM

Councller (250+ posts)
The main thing is election date and then can think on the secondary things
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
Assembly main wapis jaiye bagair Nighran setup process main shamil nahi ho saktay aour agar shamil na hoey to sara setup including election comission sab kuch kharam khoor apni marzi ka laga k next election araam say manipulate kar lain gay
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
It does not matter anymore. There is nothing good coming out of this system. This system and its supporters have to GO. Otherwise ... forget it!

I got old looking at this same BS since 70s.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
نون لیگی قادیانی باجوے کا دماغ تو پچھواڑے میں ہے