کیا حسین نواز سڑک سے روٹی کے ٹکڑے چن رہے ہیں؟

hissin11.jpg


کیا حسین نواز واقعی سڑک سے روٹی کے ٹکڑے چن رہے ہیں؟ برطانیہ میں تعینات نجی چینل کے صحافی کا دعویٰ

نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اور ایون فیلڈ فلیٹس کیس میں عدالت کو مطلوب ہیں۔


لندن میں مقیم ایک صحافی نے انکی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ویڈیو میں واضح طور پر نظر نہیں آرہا کہ حسین نواززمین سے کیا اٹھارہے ہیں۔لیکن انکا دعویٰ ہے کہ حسین نواز سڑک سے روٹی کے ٹکڑے چن کر ساتھ لے گئے۔

لندن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے فرید قریشی کے مطابق " حسین نواز نے دفتر کی طرف واک کرتے ہوے زمین پر روٹی کے ٹکڑے پڑے دیکھے تو وہ چُن کر ساتھ لے گئے۔"

https://twitter.com/x/status/1446506667080921088
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کئے ہیں، ن لیگ کے حامیوں نے اسے نوازشریف کی تربیت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شریف خاندان کو اسی لئے بہت نوازا ہے کیونکہ وہ رزق کی بہت قدر کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1446781443653386240
https://twitter.com/x/status/1446662162563403776
https://twitter.com/x/status/1446568560780845063
لیکن دوسری جانب ن لیگ کے مخالف سپورٹرز کا کہنا تھا کہ جو یہ عوام کی روٹی اٹھا کر ساتھ لندن لے گئے ہیں اسکا بھی حساب دیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو اسے سٹنٹ قرار دیا ۔

شہزاد لیاقت نے تبصرہ کیا کہ اور جو 23 کروڑ عوام کی روٹی اٹھا کر ساتھ لے گئے ہیں اس کا حساب بھی تو دیں

https://twitter.com/x/status/1446797794652590082
فرحان منہاج نے تبصرہ کیا کہ صحافت کی نئی معراج کو نظر نہ لگ جائے

https://twitter.com/x/status/1446520770574917658
 
Last edited by a moderator:

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
first who will throw bread on the streets of an elite area. Secondly, birds would have eaten it if he would have left it. It is strange that people will even talk about this moron
 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
Not an Authentic news because I cannot hear CHOR CHOR CHOR in the background. In London any family member of this family go out ppl chant HAMARI LONDON MAIN TO KIA PAKISTAN MAIN BHI PROPERTY NAHI.
 

tipupk

Minister (2k+ posts)

پتہ نہیں روٹی کے ٹکڑے تھے یا سگریٹ کے یا پھر کسی کے پیسے گرے ہوئے تھے۔​