کیا راناشمیم کو بھی مجبور کر کے بیان حلفی دلوایاگیا؟عارف بھٹی کا بڑا انکشاف

10bhatmalikshamhass.jpg

سینئر قانون داں شاہ خاور کے مطابق یہ دعویٰ کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شمیم رانا کے سامنےاپنے رجسٹرار کو فون کیا مشکوک معلوم ہوتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے قانون داں شاہ خاور سے سوال کیا کہ جو معلومات سامنے آرہی ہیں ان سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ن لیگ کو ڈرائی کلین کرنے کیلئے رانا شمیم کو استعمال کیا گیا ہے کہ انہیں استعمال کرکے سارے کیس کو مشکوک بنایا جائے؟

انہوں نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوتا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے کسی ماتحت کو ایسی ہدایات دینی ہوں تو وہ کسی بھی عام جج کے سامنے ایسی بات کردیں کیا ایسا ممکن ہے؟

https://twitter.com/x/status/1460621367255224322
شاہ خاور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے یہ کوئی بہت ایمرجنسی کی بات نہیں تھ جو ثاقب نثار نے لازمی ہی رانا شمیم کے سامنے کرنی تھی، اگر انہوں نے ایسی کوئی بات کرنی بھی تھی تو وہ شمیم رانا کے سامنے سے ہٹ کر علیحدگی میں کرسکتے تھے، یہ الزامات مشکوک نظر آتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے تجزیہ دیتےہوئے کہا کہ عدالت میں توہین عدالت کے کیس سے ن لیگی حلقے اس سے خوش ہیں، ن لیگ چاہتی تھی کہ عدلیہ کے تشخص کو نقصان پہنچایا جائے اور عدلیہ ڈر کر ان کے کیس نا سنے یا ان کے خلاف فیصلے نا دیں۔

https://twitter.com/x/status/1460620209212043269
عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ رانا شمیم حلف نامہ دینے پرراضی نہیں تھے اورگریز کررہے تھے مگر انہیں مجبور کرکے ان سے حلف نامہ دلوایا گیا، مگر لندن میں نواز شریف، حسین نواز اور دیگر لوگوں نے انہیں اس بات پر راضی کیا، رانا شمیم کا موقف تھا کہ میں ان الزامات کو کیسے سچ ثابت کروں گا، خبریں ہیں رانا شمیم کو بھی ارشد ملک کی طرح استعمال کیا گیا ہے۔
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
ہمارا ملک دنیا کا واحد ملک ہے جہاں چوروں اور غداروں کو عبرت ناک سزاؤں کی بجاۓ پروٹوکول اور سیکورٹی دی جاتی ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب سزا اور جزا کا نظام تباہ و برباد ہو جاۓ ۔ لعنت ہے