کیا شریف ڈاکٹرائن پھر کام کرگیا؟ اعتزاز احسن کا تجزیہ

sharif-dr-atzaz.jpg

ایک سزا یافتہ مجرم کس طرح ملک سے باہر ہے، کیا واقعی ایک بار پھر شریف ڈاکٹرائن کام کرگیا، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان ارشد شریف نے ماہر قانون اور سینئر سیاستدان اعتزاز احسن سے گفتگو کی اور ان سے رائے پوچھی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جی نواز شریف نے دوبار اس طرح شریف ڈاکٹرائن کا فائدہ اٹھایا ہے، انکا طریقہ یہ ہے کہ ادارے کو محسوس بھی نہ ہو کہ اسکے گرد کیسے گھیرا ڈالا ہے ، لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کے ججز یوں ہی بدنام ہو رہے ہیں ، یہ جج کو کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنا دیتے ہیں ، اب سپریم کورٹ کے جج کو کیا پتا کرکٹ کیا ہوتی ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جو ریٹائرڈ جج ہوتے ہیں ان کو دو سال بعد سینیٹ لے جاتے ہیں،ان کو تو جانا نہیں چاہئے خود انکار کردینا چاہئے،اس کا تعلق نہیں ہے مسلم لیگ ن سے،ان کو سینیٹ میں لے جاتے ہیں،سینیٹر بنادیتے ہیں،یہ دکھاتے ہیں کہ ہم بڑے فیاض ہیں،شجاع نواز نے اپنی کتاب میں نواز شریف اور اس وقت کے آرمی جنرل آصف نواز کے حوالے سے انکشافات کئے،اور آج تک نواز حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ شریف ڈاکٹرائن میں جنرل پرویز مشرف کا بھی استعمال کیا گیا، اعتزاز احسن نے کہا کہ پرویز مشرف بہت بڑا اقبال جرم کرگئے، آرمی چیف آصف نواز نے تو اپنی زبان سے پیسوں کا اعتراف کیا،یہ اسی طرح ہیں جس طرح ہمارے وزیراعظم،وزیرخارجہ اور داخلہ اقامے رکھتے ہیں،اقامے ضروری نہیں تنخواہ لی جائے،اس سے آپ سوئس اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔
 
The Sane

Chief Minister (5k+ posts)

اس بوڑھے دانشور کو بھی اب زرداری کی ڈھلتی گیندوں سے کھیلنے کی بجائے قبرستان سے آشنائی کرنی چائیے۔ شاید اللہ رحم کر دے