کیا شہبازشریف اپنے کپڑے بیچ کرآٹاسستاکرسکتے ہیں؟دلچسپ تبصرے

shehbai11h1.jpg


گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کو سستا آٹا نہیں ملا تو میں اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا مہیا کروں گا۔

انہوں نے مزید کہ کہا کہ اس قوم کی جو چیز ہے وہ آپ کی ہے، وہ چاہے جس صوبے کی ہے، وہ میں بیچوں گا اور سستا آٹا دوں گا۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور کہا کہ کیا شہباز شریف اگلی تقریر بغیر کپڑوں کے کریں گے؟ کچھ نے کہا کہ بجائے کپڑے بیچنے کے اپنی لندن کی جائیدادیں بیچ کر اربوں ڈالر پاکستان لے آئیں اور آٹاسستا کردیں۔

شہبازشریف کے اس بیان "امیر آدمی مہنگا علاج باہر کراتا ہے" کا بھی سوشل میڈیاصارفین نے خوب مذاق اڑایا اور کہا کہ شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف کا مذاق اڑارہے ہیں اورانہوں نے مریم نواز کے اس بیان جس میں انہوں نے عمران خان کا نام لیکر شہبازشریف کو چیری بلاسم اور بوٹ صاف کرنیوالا کہا ہے اسکا بدلہ لیا ہے۔

شہباز شریف کے اس بیان پر فوادچوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ کرائم منسٹر آپ کپڑوں کی بجائے اپنے اور بھائ صاحب کے لندن میں فلیٹ بیچ کر اربوں ڈالر واپس پاکستان لے آئیں اس سے آٹے کے علاوہ بھی مسئلہ حل ہو سکتا ہے
https://twitter.com/x/status/1522936092277809154
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے طنز کیا کہ اپنے بیچ دے پر اس مرتبہ عوام کے واقعی میں کپڑے بھی بیچ کر 40 ارب کی ایک اور دھاڑی نہ مار لینا۔
https://twitter.com/x/status/1522998525314928642
معروف صحافی خاورگھمن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف فرما رہے کہ اگر خیبر پختونخواہ میں آٹا سستا نہیں ہوتا تو وہ اپنے کپڑے بیچ کر یہ آٹا سستا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ آئیڈیا پسند آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522942205719056384
اینکر طارق متین نے شہباز شریف کے بیان امیر آدمی مہنگا علاج باہر کراتا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف نواز شریف کا مذاق اڑاتے ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1522917774091296768
ڈاکٹر سعید مصطفیٰ نے شہباز شریف کے بیان امیر آدمی مہنگا علاج باہر کراتا ہے پر تبصرہ کیا کہ مریم نے شہباز شریف کو کل جلسہ میں بوٹ پالشیا کہا شہباز شریف نے آج نواز شریف کو رگڑ دیا
https://twitter.com/x/status/1522929946036953090
اینکر ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ اس شخص نے 50 روپے کے سٹیمپ پیپر پر نوازشریف کی گارنٹی دے کر انہیں "علاج" کیلئے لندن فرار کروایا چلے ہیں کپڑے بیچنے۔
https://twitter.com/x/status/1522938576866091009
صحافی عدنان عادل نے اسے رنگ بازی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کیا اس آدمی کے کپڑے اربوں کھربوں مالیت کے ہیں جن سے یہ آٹا سستا کرے گا؟ کیسی رنگ بازی ہے!
https://twitter.com/x/status/1522936168333156352
صحافی مقدس فاروق اعوان نے سوال کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کپڑے خون خریدے گا؟
https://twitter.com/x/status/1522917095373217792
عتیق نے طنز کیا کہ بندہ پوچھے آپکے کپڑے بیچ کر کوئی پرانا لوہے کا زنگ آلود ایک ٹب نہ دے، آٹا سستا کون دیگا
https://twitter.com/x/status/1522927389977845762
نادر بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتےہیں کہ اپنے کپڑے بیچ کر بھی عوام کو سستا آٹا دوں گا، جیسے کہا تھا کہ زرداری کو لاڑکانہ اور لاہور کی سڑکوں پر نا گھسیٹا تو میرا نام بدل دینا۔
https://twitter.com/x/status/1522923718309294081
احمد جنجوعہ نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف واحد وزیرِ اعظم جو انتظامی امور سے نہیں،اپنے کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے پہ مصر!! کیا تحفہ دیا ہے پاکستانی عوام کو
https://twitter.com/x/status/1522919364642627587
ڈاکٹر حسن بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب امپورٹڈ سہی وزیر اعظم تو ہیں کپڑوں کے بغیر وزیر اعظم عجیب سا لگے گا، کپڑے چھوڑیں مقصور چپڑاسی یا کسی اور ٹی ٹی مار کو کہیں وہ باآسانی پیسے ادا کر سکتا ہے
https://twitter.com/x/status/1522933217183121409
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
مطلب عوام کے لیے نہ ہی ہے۔ان کے کپڑے خریدنے کی وجہ سے ہی آٹا مہنگا ہوا ہے ۔مریم نواز کے کپڑے واقعی عوام کی مفلسی کی وجہ ہیں جس قدر مہنگے لباس. پہن کر عوام کے سامنے آئ ہے اب تک اتنا پیسہ ایک سال کا بجٹ بنانے کو کافی تھا جو لوٹا گیا۔لیکن شہباز کے کپڑوں سے نہیں صرف مقصود چپڑاسی کا اکاونٹ تڑوا لے تو آٹا سستا ہو سکتا ہے ۔شوباز بڑھکیں ہمیشہ سے پھیکی مارتا ہے ۔کیونکہ اسے پتہ ہے اس نے بعد میں ان پر زلیل ہی ہونا ہے
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
اس مسخرے کی "لُلی" سب سے چھوٹے سائز کے واٹر کُولر کی ٹوٹنی کے بھاؤ شاید بک جائے
جو بازار میں 60-50 روپے سے ذیادہ کی نہیں بکتی
رہی اسکے کپڑوں کی بات، تو
ڈاکخانے والے اپنا یونیفارم نہیں پہنتے، تو اسکی وردی کیسے بِک سکتی ہے؟؟
?

 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
چھوڑو یار۔

ایک تو مروانڈوز کو آٹا سستا ملنے کا آسرا ہوا ہے۔۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Showbaaz is notorious for these cheap gimmicks.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور