کیا صبا قمر نے بلال سعید سے شادی کرلی ؟

mohib

Senator (1k+ posts)
saba-qamar-bilal-saeed.jpeg


معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام میں کی گئی ایک مبہم پوسٹ میں بلال سعید کو ’’ قبول ہے ‘‘ لکھ کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا اور سوشل میڈیا پر صبا قمر اور بلال سعید کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکار بلال سعید کے ساتھ ایک تصویر شیئر جس کا غیر واضح کیپشن ’’ قبول ہے ‘‘ لکھ کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا اور سونے پر سہاگہ بلال سعید نے بھی جواباً ’’ قبول ہے‘‘ لکھا جس سے مداحوں کو لگا کہ دونوں اسٹارز شادی کر رہے ہیں۔



دونوں شوبز ستاروں کی پوسٹیں وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے دونوں کی مبہم پوسٹ پر مبارکبادیں دینا شروع کردیں یہاں تک کہ ماڈل نازیہ حیسن نے بھی صبا قمر کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے میں غلط نہیں سمجھ رہی ہوں گی۔


مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں وصول کرنے کے بعد صبا قمر نے وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ گلوکار بلال سعید کے ایک گانے کے لیے وہ ہدایت کاری کریں گی اور پوسٹ میں موجود تصویر بھی اسی میوزک ویڈیو کی ہے یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔