کیا عاصمہ شیرازی مریم نواز کے بیان سے واقعی بے خبر تھیں؟

asma-shirazi2.jpg


کچھ روز پہلے مریم نواز نے بیان دیا تھاکہ عمران خان جادو ٹونہ کے ذریعے ملک کو چلا رہے ہیں، جنتر منتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے ؟ کیا آپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھا ہے؟۔

مریم نواز نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم آئین کی بجائے جادو ٹونہ اور حساب کتاب سے ملک چلا رہے ہیں، جب ملک کی اہم تقرریاں جادوٹونے اور جنات کرتے ہوں تو پھر اس ملک کےاداروں کا تماشا ہی بنے گا، سمجھ نہیں آتا کہ اگر ان کا جنتر منتر کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں ہوتا، جنترمنترسےآٹاپٹرول ادویات سستی کیوں نہیں ہوتیں، وہ صرف اہم تقرریوں کیلئے کیوں استعمال ہوتا ہے۔

مریم نواز کے اس بیان پر خوب شورشرابا ہوا، مختلف چینلز نے اس پروگرام پر شو کیا لیکن عاصمہ شیرازی بالکل انجان بن گئیں اور کہہ دیا کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ کب مریم نواز نے ایسا بیان دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو کے پروگرام میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کے کالم لکھنے کے پیچھے کونسا ایسا نظریہ تھا، مریم نواز نے کچھ دن پہل جو ے باتیں کیں ، وہیں عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں لکھ دیں۔

جس پر عاصمہ شیرازی انجان بن گئیں اور کہا کہ مریم نواز نے آخری بات کب یہ بات کی تھی، مجھے نہیں پتہ اس کا ، مجھے یاد نہیں ہے۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی حالات حاضرہ پر پروگرام کرنیوالی صحافی کو یاد نہیں کہ مریم نواز نے کب یہ باتیں کی تھیں، یہ مشکل عاصمہ شیرازی کے ٹوئٹر ہینڈلر نے آسان کردی۔اسی روز عاصمہ شیرازی نے مریم نواز کے اس بیان سے متعلق کچھ ٹاک شوز اور خبروں کو لائیک کیا تھا ۔

https://twitter.com/x/status/1452944329438371842
مریم نواز کے اس بیان پر مجیب الرحمان شامی نے پروگرام بھی کیا تھا جسے عاصمہ شیرازی نے لائیک کیا تھا، نہ صرف یہ بلکہ دو صحافیوں وقار ستی اور ماجد نظامی کے بھی مریم نواز کے بیانات پر مشتمل ٹویٹس کو لائیک کیا تھا۔

FCnlJzzWUAcF06H


FCnlKHaXEAUSZcU


FCnlKteXEAAxqlQ
 

baalti

Minister (2k+ posts)
ho sakta hai maryam ke paaon dabbatay dabbatay jab yeh aur qatri teil leinay uthi ho tabh maryam ney biyaan dei dia ho...