کیا غریدہ فاروقی کا نئے ڈی جی ISI کی تعریف میں کیا گیا ٹویٹ چوری کا نکلا؟

tweii11.jpg


گزشتہ روز پاک فوج میں اہم تبدیلیاں ہوئیں ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر ذمہ داری نبھانے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کردیا گیا۔

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے ہوئے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

نجی چینل کی اینکر غریدہ فاروقی اس خبر پرزبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کیا اور مشکل اردو میں ایک ٹویٹ داغ دی ۔ اس ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے ایسی مشکل اردو لکھی کہ پڑھنے والے حیران رہ گئے اور یہ تبصرہ کرنے لگے کہ کیا غریدہ فاروقی کا یہ لیول ہے کہ اتنی مشکل اردو لکھ سکے؟

اپنے ٹویٹر پیغام میں غریدہ فاروقی نے لکھا کہ لیفٹنٹ جنرل ندیم احمدانجم؛ میدانِ حرب کے جری مردِ مجاھد؛ طبعاً کم گو مگر پیشہ ورانہ قابلیت میں صفِ اوّل؛ چہرے سے نرم خُو دِکھنے والے جرنیل سخت گیر اُصولوں کے حامی؛ نرم بریشم مگر رزمِ حق و باطل میں فولاد؛ روایتی غیرروایتی اندرونی بیرونی خطرے سے نمٹنے کی بَلا کی صلاحیت۔۔

https://twitter.com/x/status/1445734234740518924
اس ٹویٹ پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا غریدہ فاروقی اتنی مشکل اردو لکھ سکتی ہیں تو غریدہ فاروقی نے جواب دیا کہ یقین مانئیے قطعاً اندازہ نہیں تھا کہ اردو زبان کی ایک معمولی سی خبریہ ٹویٹ لوگوں میں وسیع پیمانے کی جلن اور حسد کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ خوش رہا کیجئیے؛ اَفاقہ ہو گا؛ اور سوشل میڈیا سے دور رہ کر اَدَب کا مطالعہ کیا کریں؛ زبان کی دُرُستی و بہتری ہو گی اور اَخلاق کی اصلاح بھی

https://twitter.com/x/status/1446010076049911810
غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ پر معروف صحافی بشیر چوہدری اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھانڈا پھوڑ دیا۔انہوں نے میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ کی ٹویٹ شئیر کی جنہوں نے نشاندہی کی کہ یہ تعریفی تحریر دراصل میجر ریٹائرڈ حسن معراج کی تھی۔ جسے غریدہ فاروقی کاپی پیسٹ کرکے کریڈٹ لیتی رہیں۔

میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ نے تبصرہ کیا کہ نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوئ بتائے غریدہ کو۔۔۔۔۔ یہ تحریر تو میجر(ر)محمد حسن معراج کی ہے جسے غریدہ فاروقی نے چوری کر کے چاپلوسی کرنی چاہی۔۔۔۔۔

https://twitter.com/x/status/1445963977926877186
بشیر چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ریسرچر تیرا بیڑا غرق ۔۔۔ تو نے پھر ایک اور کو دھوکا دے دیا۔۔ ریسرچر دھوکے باز نکلا۔۔اسی کیساتھ غریدہ فاروقی کی اردو فہمی کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا اور ان کی چاپلوسی بھی واضح عیاں ہو گئی۔

https://twitter.com/x/status/1446039798809047044
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
چوری ہیرہ پھیری کے علاوہ اور شوباز کے ساتھ رہ کر کیا سیکھنا تھا اس نے