کیا مریم نواز نے چچا شہبازشریف کے خلاف محاذ کھول دیا؟

13maryamshabazmclasjhmohim.jpg

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف نے اپنے چچا میاں محمد شہباز شریف کے خلاف مہم چلانی شروع کر دی؟

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے بعد سے یہ بحث زور پکڑتی جا رہی ہے کہ ن لیگ میں دو دھڑے موجود ہیں۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف نے صحافی سیف اعوان کا ٹویٹ ری ٹویٹ کر دیا جس میں صحافی نے لکھا تھا کہ ڈالر 222 کا ہو گیا ہے! 2 دن میں ڈالر 10 روپے مہنگا ہوا، نوازشریف وزیراعظم تھا تو ڈالر 103 روپے کا تھا، عمران خان وزیراعظم تھا تو ڈالر 187 روپے تک گیا۔

Whats-App-Image-2022-07-19-at-9-02-19-PM.jpg

آج میاں شہبازشریف وزیراعظم ہیں تو ڈالر 222 تک پہنچ گیا، جس دن کا میاں نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو پاکستان تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

https://twitter.com/x/status/1549290775183343616
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف پر کیا گیا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا جس پر شہباز گل نے لکھا کہ مریم نواز اپنے صحافیوں کے ذریعے شہباز شریف کے خلاف ٹوئٹس کروا رہی اور پھر ریٹویٹ بھی۔ اوپر سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی اپنے وزیراعظم کے خلاف ٹوئیٹس کو Rt کر رہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1549395132088197120
صحافی سیف اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ نوازشریف کا 4 سال 1 وزیر خزانہ اور 1 معاشی ٹیم رہی۔ نوازشریف دور میں GDP گروتھ 5.8 فیصد تھی جبکہ عمران خان کے پونے 4سال میں 4 وزیر خزانہ اور 5 بار معاشی ٹیم تبدیل ہوئی۔ عمران دور میں GDP 3.2 تھی۔پھر عمران خان کی معاشی تھیوریاں کیسے سچ مان لی جائیں۔ہاں جھوٹا بیانیہ پھیلانے کے وہ ماہر۔

https://twitter.com/x/status/1549331595634429953
روپے کی قدر پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں مسلسل گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت 224 روپے سے زائد ہو گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 221.99 روپے رہی۔ منگل کو دن کی ابتدا سے ہی روپے کی قدر تیزی سے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو دن کے اختتام تک جاری رہا۔ دن کے اختتام پر ایک ہی روز میں روپے کی قدر میں نو روپے کی بڑی کمی رہی۔

دریں اثنا گزشتہ روز ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ہار گئی ہے لیکن میاں محمد نوازشریف کا نظریہ جیت گیا ہے، جب کمپرومائز ہو گا تو کل والا ردعمل آئے گا، اگر بار بار بند کمروں میں فیصلے ہوتے رہے تو ملک کے مستقبل کیلئے بہتر نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی حکومت کا مینڈیٹ نہیں تھا، عدم اعتماد سے قومی حکومت بنائی اس کا ایک مقصد معیشت بہتر کرنا تھا، ہم نے الیکشن کے باوجود پیٹرول و بجلی کی قیمتیں بڑھائیں کیونکہ ریاست و معیشت کو بچانا تھا، نظریہ ضرورت دفن کرنا ہو گا، ریاست بچانے کیلئے خود کشی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پورا سچ قوم کے سامنے رکھنا چاہیے، جب حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے تو آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔
 
stranger

Chief Minister (5k+ posts)
jo apnay baap ki sagi nahi wo chahay ki sagi kaisay hogi??? suna hai nani group ke 11 MPAs 22 july ko voting se abstain ker rehe hain... pata nahi sach hai ke jhoot
 
KPKInsafian

Senator (1k+ posts)
Ahaa

Ahaa PTM mai larhayi hou gayi