کیا مریم نواز کا سرخ لباس واقعی مزاحمت، جرات وبہادری کی علامت ہے؟

sui11.jpg


گزشتہ روز غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں وہ مریم نواز کے سرخ لباس پر تبصرہ کررہی تھیں اور سرخ رنگ کو مزاحمت، جرات، جارحیت، جنگ وجدل ، فتح شکست کی علامت قرار دے رہی تھیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کی چاپلوسی اور چمچہ گیری قرار دیا۔

غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سُرخ رنگ علامت ہے مزاحمت کی،جُرات کی، جارحیت کی،جنگ و جدل کی،میدان میں فتح و شکست کے تناسب کی؛تاریخی اعتبار سے سُرخ رنگ ہمیشہ اقتدارکےاوتار و اظہارواسطےاستعمال ہوا ہے؛اور سب سے بڑھ کر سُرخ علامت ہے تبدیلی کی۔

غریدہ فاروقی نے مزید لکھا کہ مریم نواز کاآج کے اہم دن سرخ رنگ کا استعمال محض اتفاقیہ ہے یا علامیہ۔۔؟

https://twitter.com/x/status/1445698557541896205
سوشل میڈیا صارفین نے غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ کا خوب مذاق اڑایا ور کہا کہ غریدہ فاروقی نے تو صالح ظافر کو بھی مات دیدی ہے۔ کچھ نے اسے مریم نواز کی چاپلوسی اور خوشامد قرا ردیا تو کچھ نے کہا کہ صحافت ایسے ہی تباہ نہیں ہوئی، اس قسم کے صحافی ملے ہیں۔

سینیر صحافی عامر متین نے تبصرہ کیا کہ رنگوں کی تشریح فضول ہے۔ لال رنگ عروسیت کا ہے کمیونسٹ انقلاب کا یا کربلا کا۔ مگر اگلی دفعہ مریم بی بی نے ذعفرانی رنگ پہنا تو کیا وہ ہندوتوا کہلائے گا۔ پیلا مہندی کا اور نیلا آسمانی رنگ خلائی مخلوق کا۔ چھوڑیں رنگ بازی کو -یہ کام حناپرویز بٹ کیلئے رہنے دیں۔

https://twitter.com/x/status/1445918439365914626
ثناء کا کہنا تھا کہ اسی لئے ہمارے صحافیوں کو انٹرنیشنل لیول پر کسی ڈیبیٹ یا انٹلیکچوئل فورم پر کوئی نہیں بلاتا ملاحظہ فرمائیں دانشور و سینئرصحافی غریدہ فاروقی کا تجزیہ فرماتی ہیں"چونکہ مریم صفدر نے سرخ پہنا ھے اسکا مطلب ھے انقلاب آ گیا۔۔ حکومت کی سرخ رنگ دیکھ کر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ھیں"۔

https://twitter.com/x/status/1446008113463713793
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ٹویٹ پڑھ کر لگا کہ حنا بٹ نے کی ہوگی مگر اکاؤنٹ کا نام دیکھا تو غریدہ فاروقی نے کی ہے۔ پھر خیال آیا ۔۔کوئی زیادہ فرق بھی نہیں حنا بٹ اور غریدہ میں ۔ دونوں نے مالکن کی جی حضوری کرنا ہوتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1445768571439575040
عباس نے طنز کیا کہ غریدہ باجی کا ٹویٹ دیکھ کر صالح ظافر پر غشی کے دورے..

https://twitter.com/x/status/1445768851073863685
شاہد ندیم نامی سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ غریدہ فاروقی اور حنا پرویز بٹ میں کیا فرق رہ گیا اب؟

https://twitter.com/x/status/1445741535694258185
سیرت فاطمہ نے لکھا کہ صحافت کا جنازہ ہے۔۔۔ذرہ دھوم سے نکلے۔۔۔

https://twitter.com/x/status/1445720384490381320
ڈاکٹر بابراعوان کے صاحبزادے عبداللہ بابر اعوان نے تبصرہ کیا کہ یہ کس قسم کی صحافت ہے؟

https://twitter.com/x/status/1445713748870643722
ایک سوشل میڈیا صارف نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شئیر کی جس میں وہ سرخ لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1445874220886630403
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی غریدہ فاروقی پر طنز کے خوب تیر برسائے اور کہا کہ پہلے ایک صالح ظافر نہیں سنبھالا جاتا تھا اور اب چھوٹے چھوٹے صالح ظافر پیدا ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1445712410459860993
https://twitter.com/x/status/1445949954397253634
https://twitter.com/x/status/1445793112853450752
https://twitter.com/x/status/1445833440612560896
https://twitter.com/x/status/1445725526992187398
غریدہ فاروقی اپنے ایک اور ٹویٹ کی وجہ سے طنز کا نشانہ بنیں جس میں انہوں نےنئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم کی تعریف کی لیکن مشکل اردو استعمال کی۔

غریدہ فاروقی نے لکھا کہ نئے ڈی جی آئی اسی آئی لیفٹنٹ جنرل ندیم احمدانجم؛ میدانِ حرب کے جری مردِ مجاھد؛ طبعاً کم گو مگر پیشہ ورانہ قابلیت میں صفِ اوّل؛ چہرے سے نرم خُو دِکھنے والے جرنیل سخت گیر اُصولوں کے حامی؛ نرم بریشم مگر رزمِ حق و باطل میں فولاد؛ روایتی غیرروایتی اندرونی بیرونی خطرے سے نمٹنے کی بَلا کی صلاحیت۔

https://twitter.com/x/status/1445734234740518924
اس ٹویٹ پر بھی غریدہ فاروقی خوب طنز کا نشانہ بنیں جس پر غریدہ فاروقی نے اگلے روز ایک ٹویٹ کیا جس میں وہ انہوں نے لوگوں کو سوشل میڈیا سے دور رہ کر اردو ادب کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا ۔

غریدہ لکھتی ہیں کہ یقین مانئیے قطعاً اندازہ نہیں تھا کہ اردو زبان کی ایک معمولی سی خبریہ ٹویٹ لوگوں میں وسیع پیمانے کی جلن اور حسد کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ خوش رہا کیجئیے؛ اَفاقہ ہو گا؛ اور سوشل میڈیا سے دور رہ کر اَدَب کا مطالعہ کیا کریں؛ زبان کی دُرُستی و بہتری ہو گی اور اَخلاق کی اصلاح بھی

https://twitter.com/x/status/1446010076049911810
 
Last edited:

AWAITED

Senator (1k+ posts)
کیا اب چڈی کے رنگ بھی ڈسکس ہونگے،؟
یہ تو حد ہی ہوگئ