کیا "نیا پاکستان صحت کارڈ" سے علاج کرانا مشکل ہے؟ مریضوں کا ردعمل

sehat-card%20PTII%20AND.jpg


کیا "نیاپاکستان صحت کارڈ" سے علاج کرانا مشکل ہے؟ جانیئے مریض کے لواحقین کی ایکسکلوزو آپ بیتی

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے اپنی مریضہ بچی سیدہ ہادیہ فاطمہ کا نجی ادارے فاروق اسپتال سے گردوں کا علاج (ڈائیلسز) کرایا۔ انہوں نے اس مہنگے علاج کی سہولت "نیاپاکستان صحت کارڈ" سے حاصل کی۔

سیاست ڈاٹ پی کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں بچی کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے محض شناختی کارڈ دیا اور بہت جلد ان کی بچی کا علاج ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں انہیں کسی قسم کے مسئلے یا لمبی لائن میں لگ کر انتظار نہیں کرنا پڑا بلکہ بہت جلد بلامعاوضہ اسٹیٹ آف دی آرٹ علاج کی سہولیات ملیں۔

نیاپاکستان صحت کارڈ موجودہ حکومت کا فلاحی ریاست کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے تحت ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج منتخب نجی اسپتالوں سے کرا سکتا ہے۔ صحت کارڈ حکومتِ پاکستان کا ایسا اقدام ہے جو کم آمدنی والے افراد کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ کارڈ اِس وقت خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ میں تھرپارکر کے شہریوں کے لئے صحت سہولت پروگرام کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے۔

قومی صحت کارڈ آپ کو حکومتِ پاکستان سے منتخب شدہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات حاصل کرنے کے لئے اہل بناتا ہے۔ آپ بنیادی صحت کی مختلف سہولیات یا حادثے اور طبی ایمرجنسی کی صورت میں قومی صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کروا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ آپ ذیابیطس، گردوں کی بیماریوں، ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، امراض قلب اور ہر طرح کے کینسر کی صورت میں علاج کی مفت سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

صحت کارڈ کے لئے وہ تمام پاکستانی شہری اہل ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، یہ کارڈ اِس وقت بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام / کفالت پروگرام میں شامل افراد کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا، بشمول سابق فاٹا سے ضم ہوئے اضلاع کے تمام رہائشی اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے واے افراد جن کا نادرہ کے ریکاڈ کے مطابق مستقل پتہ خیبر پختونخوا، پنجاب یا آزاد کشمیر کا ہے، آمدنی کی حیثیت سے قطع نظر قومی صحت کارڈ کے تحت دی جانے والی سہولیات کے اہل ہیں۔

اِس وقت ساہیوال اور ڈی جی خان کے 7 اضلاع اور لاہور ڈویژن کی آبادی صحت کارڈ کے لئے اہل ہے، جبکہ باقی 29 اضلاع میں غریب لوگ (بی آئی ایس پی/احساس کفالت پروگرام سروے کے مطابق)، معذور افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی جو نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ اہل ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے 31 مارچ تک اِس پروگرام میں پنجاب کے تمام شہریوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان فی الوقت صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے پہ کام کررہی ہے۔ قومی صحت کارڈ مفت طبی سہولیات مہیا کرتا ہے جس میں سے کچھ درج ذیل شامل ہیں:

  • ہسپتال میں بخار، فلو جیسی عام بیماریوں کے مفت علاج تک رسائی۔
  • حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے علاج۔
  • ذیابیطس، امراض قلب، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، کینسر، جیسے امراض کا مفت علاج۔
  • کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کے لئے علاج۔
  • حاملہ خواتین کے لئے صحت کی سہولیات۔

یاد رہے کہ صحت کارڈ ہولڈر سالانہ 7لاکھ20ہزار روپے تک کا علاج کروا سکتا/ سکتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر اِس رقم میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اگر کارڈ ہولڈر یا اِس کے اہل خانہ کو کسی بڑی بیماری کا سامنا ہو تو انشورنس کی رقم ختم ہونے کی وجہ سے اِس علاج کو بند نہیں کیا جائے گا، کیونکہ حکومت ہر سال فی خاندان مزید 3لاکھ 60ہزار روپے فراہم کرتی ہے۔ حتیٰ کہ اگر علاج کے دوران مریض جاں بحق ہو جائے تو بھی تدفین کے لئے اہل خانہ کو 10ہزار روپے فراہم کئے جاتے ہیں۔

 
Last edited by a moderator:

Nice2MU

President (40k+ posts)
Soon we will see the media will ignore the thousands of successful stories and find someone with bad experience, and will label the entire “Sehat Card” program a failure. Just wait and see.

ایک عاد جھوٹی سٹوری سے سینکڑوں سچی کہانیوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔۔ کے-پی میں سوائے کرپٹ اپوزیشن کے کوئی بھی اس بارے برا نہیں کہہ رہا
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
I'm hearing lot of positive stories.............I hope these private hospital will not deny the treatment of poor because of upaid bills by the government.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
I'm hearing lot of positive stories.............I hope these private hospital will not deny the treatment of poor because of upaid bills by the government.

Govt doesn't pay any bill. It's state life insurance company who pays the bill. Govt pays the premium to State Life in advance every year according to the cards issued.
 

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
This card will also end the millions in reimbursements that govt employees used to get by generating fake medical bills .......
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
مشکل آسان بعد کا سوال ہے
آج تک سب نے اس قوم کو لوٹتا
کبھی ان کی تعلیم اور صحت کا خیال کیا بات
تک نہیں کی
پی ٹی آی زندباد