کیا واقعی شہبازگل نے جعلسازی کرکے اور کسی اور نام سے امریکی گرین کارڈ حاصل کیا؟ حقیقت سامنے آگئی۔
گزشتہ روز غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف کی جعلسازی! یہ دیکھئے محمد شبیر کا امریکی گرین کارڈ۔ اصلی نام کی بجائے شہبازگل کے نام سے پاکستان میں فسادفتنہ کی سازش میں ملوث ہے۔
غریدہ فاروقی نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ جعلی نام، جعلی باجوہ، دو نمبر سرکار گرفتار۔۔ اب خیر مناؤ امریکی گرین کارڈ کی، یہ بھی کینسل ہوگا۔
اسکے کچھ دیر بعد امریکی گارڈ کارڈ کی حقیقت سامنے آگئی جب یہ انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر شہبازگل کا مکمل نام ڈاکٹر محمد شہباز شبیر ہے جس کے بعد غریدہ فاروقی نےٹویٹ ڈیلیٹ کردیا