کیا واقعی مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟

facjj111.jpg


سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمعیت علمائے اسلام کے ایک کارکن اکرام اللہ نسیم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے شوریٰ سے نکالا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1556520476557574144
انہوں نے مزید لکھا کہ موصوف پر ہر قسم کے تبلیغی جماعت کی اجتماعات میں بیان کرنے پر پابندی ہے۔ اور اس بات کو بھی واضح کیا ہے کہ ان کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے کیونکہ ان کو تبلیغی جماعت سے خارج کیا گیا ہے۔

اکرام اللہ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے مرکزی شوریٰ نے بروقت مرکزی شوریٰ سے نکال کر تبلیغی جماعت کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1556562190164959232
اگرچہ یہ دعویٰ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے کرام کے ایک کارکن نے کی ہے جو رجیم چینج اپریشن میں بننے والی شہبازحکومت کے اتحادی ہیں اوراسکی تصدیق آفیشلی تبلیغی جماعت نے بھی نہیں کی جبکہ مولانا طارق جمیل خود کہہ چکے ہیں کہ تبلیغی جماعت سے کسی کو نہیں نکالا جاتا۔

اس پر معروف ٹی وی چینل کیپیٹل ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے مرکزی شوریٰ سے نکالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،تبلیغی جماعت سے کسی کو نہیں نکالا جاتا۔

اس سے قبل مارچ 2020 میں بھی سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلائی گئی تھیں جب مولانا طارق جمیل نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے حق میں دعا کی تھی۔

اس وقت مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ تبلیغی جماعت سے کسی کو نہیں نکالا جاتا۔

جس پر مولانا طارق جمیل نے سلیم صافی کے پروگرام جرگہ میں وضاحت کی انہیں کہ عمران خان کی حمایت کرنے پر تبلیغی جماعت سے نہیں نکالا گیا کیونکہ جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Moulana ko Allah S.T ne izzat di hey ...unko Tableeghi Jamaat mein rehmey ya na rehney se koi farq nahein parta... Darasal Jamaat ke BOSSES unki maqbuliat se preshan they ... Izzat or zillat sirf Allah ke control mein hey
 

Analysis2021

MPA (400+ posts)
As Engineer Muhammad Ali Mirza said , Tablighi Jamaat need Maulana Tariq Jameel , Maulana don't need Tablighi Jamaat. Not only Deobandi, large number of Bralvi, Ahlul Hadeeth , Shia and common Muslim are also inspired by Maulana's bayan .
One of the biggest success of Tablighi Jamaat is the lectures of Maulana Tariq Jameel.
Bralvi's Dawat -e- Islamic has much better in term of financially condition as compare to Tabligih Jamaat, It is Maulana who gave Tablighi jaamat fame by the grace of Almighty Allah.
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Moulana has huge following, Allah ny izzat di hy moulana ko. The campaign started after his one statement is unfortunate and I fail to understand why is PDM so scared! They have toppled government of IK. Establishment is with them. So what’s this panic about??
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
تبلیغی جماعت اب ویسے بھی ختم ہورہی ہے ان کا سٹائل اور تربیت پرانے وقتوں سے میچ کرتی ہے اب نیا دور ہے اور لوگ یوں گھروں میں بن بلاے آدھمکنا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی یہ اونٹوں کا دور ہے کہ سڑک کنارے لمبی قطار چلی جارہی ہو آن لائین سب کچھ مہیا ہے کوی دینی مسئلہ ہو یا نماز سیکھنی ہو یا قرآن پڑھنا ہو ویڈیوز مل جاتی ہیں