ملک میں مہنگائی میں اضافہ برقرار، 30.16 فیصد تک جاپہنچی

sheubsa.jpg


ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،ہفتہ وار بنیادوں پر بھی مہنگائی 0.48فیصد مزید بڑھ گئی اور 30.16 فیصد ہو گئی ہے،پاکستان بیورو آف شماریات نے حساس اعشاریوں کے انڈیکس کے تحت اعداد وشمار جاری کر دیے، چینی، انڈے، زندہ مرغی، پیاز ، آلو ،دودھ، دہی، بیف، مٹن، پتی، لہسن اور چاول سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق دال ماش، مونگ، گھی، آٹا، ایل پی جی سستی، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام،رواں ہفتے کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہوئیں اور 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 20 پیسے اضافہ ہوا جبکہ انڈے فی درجن 21 روپے 50 پیسے، زندہ مرغی 12 روپے 60 پیسے اور پیاز کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، آلو ایک روپے 94 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

دودھ، دہی، بیف، مٹن، دال، چائے کی پتی، لہسن اور چاول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،رواں ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، دال چنا 3 روپے 93 پیسے فی کلو، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 74 پیسے سستاہوا جبکہ دال ماش، دال مونگ،گھی اور آٹے کا تھیلا بھی سستاہواجبکہ ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی سے عوام نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، شہریوں کیلیے دو وقت کی روٹی کا حصول کسی چیلنج سے کم نہیں ہے،مزدور طبقے کیلیے تو پھل سبزی خریدنا خواب بن کر رہ گیا، حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
PDM criminals who were installed by Haji don’t care about inflation.Haji will probably settle in the west.PDM criminals have properties and money in foreign countries too.They will leave Pakistan if there is a crisis.There is no end to the misery of poor masses.