کیا ڈی سی سیالکوٹ لندن سے ہدایات لے کر معاملات آگے بڑھاتے ہیں؟ اطہر کاظمی

athari-kz1.jpg


سینئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے جیسے ہی عمران خان نے وزیر دفاع کے شہر میں جلسہ رکھا تو معاملات خراب ہوگئے؟

جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان نے اطہر کاظمی سے سوال پوچھا کہ کیا سیالکوٹ میں بہت سے گراؤنڈز ہیں، انتظامیہ کا بھی دعویٰ ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کو 3،4 آپشنز بھی دیئے تھے ، اب بھی تو تحریک انصاف نے دوسرا آپشن چنا ہی ہے، یہ پہلے کیوں نہ کرلیا گیا؟

اطہر کاظمی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پورے ملک میں جلسے کررہے ہیں مگر جیسے ہی انہوں نے وزیردفاع خواجہ محمد آصف کے شہر میں جلسہ رکھا تو معاملات خراب ہونا شروع ہوگئے، کیا ڈی سی سیالکوٹ لندن سے ہدایات لینے کے بعد چیزوں کو آگے بڑھاتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ 10 روز سے ان کے پاس جلسے کی اجازت کیلئے درخواست آئی ہوئی ہے اور ٹھیک جلسے سے چند گھنٹے قبل وہ کہتے ہیں کہ آپ یہاں پر جلسہ نہیں کرسکتے؟جب جلسے کی تیاری ہورہی تھی، 40 ، 40 فٹ بڑے کنٹینرز آرہے تھے تب ڈی سی کو نظر نہیں آرہا تھا اور جیسے ہی ساری تیاری مکمل کرلی گئی تو انہوں نے حکم جاری کردیاکہ یہاں جلسہ نہیں ہوسکتا۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ آخری موقع پر مذہب کارڈ کھیلنے کی بھی کوشش کی گئی،اس حکومت نے عمران خان کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کی،اقلیتی برادری میں سے کسی ایک فرد کو بھی اگر کوئی اعتراض ہے تو میری ذاتی رائے ہے عمران خان کو اس جگہ پر جلسہ نہیں کرنا چاہیے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
کھاجہ تھتھے کو آج اپنی اوقات پتہ چل گئی ہو گی
نا کشمالہ ملی نا وصالِ صنم