کیا کے الیکٹرک دیوالیہ ہونے والا ہے؟ نتیجہ کیا نکلے گا؟

kE-karachi-loadsheding.jpg


ملک بھر میں بجلی کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے اور کراچی کے شہریوں کیلئے صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، کے الیکٹرک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، جس سے شہر میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو مزید گیس دینے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ کے الیکٹرک کو گیس کے بلوں کی ادائیگی کا کل آخری روز ہے، اگر ادائیگی نہ کی گئی تو گیس سپلائی کم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، اور اپنے آخری بل تاحال ادا نہیں کیے، کے الیکٹرک پر 2.46 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ 8.6 ارب کی ایک اور ادائیگی 3 جون 2022 کو واجب الادا ہوجائیگی۔

جب کہ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتیں 5 گنا بڑھنے سے ادائیگی کرنے میں مشکلات ہیں، اس وقت آر ایل این جی سے 500 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے، 500 میگاواٹ سسٹم سے نکلنے سے شہر میں مزید 5 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ بڑھ جائے گی۔

یاد رہے کہ فی الحال بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کے تقسیم کار علاقوں میں جا رہی ہے۔ اگر گیس کی سپلائی میں مزید کمی کی گئی تو لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 17 گھنٹے تک پہنچ جائے گا، جبکہ صنعتی اور انڈسٹریل علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کرنی پڑے گی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
باجوے اور اسکے چار پانچ جرنیلوں امریکہ اسرائیل اور انڈیا کا اصل مقصد تھا باجوے کے زریعے ایک چلتی ہوئی چھ فیصد گروتھ

والی حکومت کو ہٹانا کیونکہ اگر وہ حکومت چلتی رہتی تو پاکستان مالی مشکلات سے نکل آتا آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے جال سے

نکل آتا اور امریکہ اور ملک دشمنوں کی بلیک میلنگ سے نکل آتا روس سے سستا تیل گیس لے کر اپنی عوام کو اور بھی سبسڈی دیتا جیسے دے رہا تھا اور چیزوں پر بھی

سبسڈی دیتا پاکستان صرف پیٹرول میں ہر سال چھ بلین ڈالر بچا لیتا مگر باجوے کو اس سازش کے لئے پلانٹ کیا گیا اب

باجوے کا اصل مقصد ہے چین اور روس سے دوری تاکہ وہ امریکی سازش کے خلاف کوئی مدد نا کرسکیں ، پاکستان میں
instability
تاکہ پاکستان اپنے پاؤ ں پر کھڑا نا ہوسکے اور کبھی امریکی غلامی سے نا نکل سکے اس کے علاوہ پاکستان میں آرمی ُاور عوام کے

درمیان جو محبت کا رشتہ قائم تھا ستر سال سے اسکو دشمنی میں بدلنا جیسے رانا ثنا اللہ اور باجوے قادیانی کی مقرر کردہ وزیر داخلہ منشیات فروش اور ماڈل ٹاؤن کے قاتل

نے نہتی عورتوں اور بچوں پر پاکستان آرمی اور فوج کے رینجرز کو نہتی عورتوں بچوں پر استعمال کیا اور اس نفرت کا آغاز کردیا یہ

کیسا آرمی چیف ہے جس آر می نے اسے چیف بنایا یہ اسی آرمی کےخلاف استعمال ہو رہا ہے
اب امریکہ کا اصل گیم ہے ملک میں افراتفری خانہ جنگی اور پھر پاکستان کی بینک کرپسی پھر اسی بینک کرپسی خانہ جنگی کی آڑ

میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نیوٹرلائز کرنا اور پاکستان کو ایک غیر ایٹمی ملک بنا کر پاکستان کو انڈیا کے ماتحت کرکے اس خطے

سے چین کی چھٹی کرانا۔ اور انڈیا اسرائیل اور اپنے اتحادیوں کو محفوظ بنا نا اور باجوہ اس سازش کا پاکستانی ہینڈلر ہے جاگو جاگو پاکستان
باجوے کی سرپرستی میں اب پاکستان میں کنفرم خانہ جنگی کرائی جارہی ہے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
باجوہ وائرس بہت خطرناک ہے سب اس ملک دشمن فوج دشمن وائرس کا اثر ہے
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Pakistan Inqlab e France ki taraf ja raha hai ———- Yeh sub Daku pori duinya mein apni Jan chupatay nazar ayain gay ——-​