کیا 720 میگاواٹ کا کروٹ پاور منصوبہ 2 ماہ میں مکمل ہوا؟سوشل میڈیا پر سوال

carro1i1i1211.jpg


تحریک انصاف کے پونے 4 سال میں 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا تو پھر یہ منصوبہ مکمل کیسے ہوگیا؟ کیا شہبازشریف نے 2 ماہ ہی 720 میگاواٹ کا منصوبہ بنالیا؟ سوشل میڈیا صارفین کا سوال

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہے کہ 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ حکومت کے پونے چار سال میں اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔
https://twitter.com/x/status/1542810481236529153
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔ میں اس منصوبے میں تعاون پر چینی حکومت کا شکرگزار ہوں۔

شہبازشریف کے اس دعوے کہ "گزشتہ حکومت نے اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی" پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر پیشرفت نہیں ہوئی تو پھر یہ منصوبہ مکمل کیسے ہوگیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شہبازشریف کے دعوے کو تحریک اںصاف اور میڈیا چینلز کے پرانے ٹویٹس سے غلط ثابت کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ تو تحریک انصاف کے دور میں ہی مکمل ہوگیا تھا لیکن انکی حکومت اترگئی جس کی وجہ سے آپکو اپنی تختی لگانے کا موقع مل گیا۔

صحافی عدنان عادل نے لکھا کہ شہباز شریف کیسا جھوٹا انسان ہے۔ ایسے بڑے، پیچیدہ پن بجلی کے منصوبے کئی برس کے مسلسل کام کے بعد مکمل ہوتے ہیں جو عمران خان کے دور حکومت میں ہوا۔ یہ دعوی کررہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اس پر خاطر خوہ پیش رفت نہ ہوسکی۔ اور اس نے ڈھائی ماہ میں مکمل کروالیا۔
https://twitter.com/x/status/1542865784866758658
سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے پونےچارسال میں اس منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تاہم امپورٹڈحکومت نے تین ماہ سے کم وقت میں منصوبہ مکمل کرکےکام شروع کروادیاہے،جہاں جس نے جتنا کام کیا ہے اسکو وہ کریڈٹ دینے کی روایت ڈالیں، آپ کی پارٹی زیادہ سینیئر ہے، کچھ گریس دکھائیں کم ظرفی کا مظاہرہ نہ کریں
https://twitter.com/x/status/1542819585870675969
اکبر نے سوال اٹھایا کہ چار سال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو اچانک کام کیسے شروع کردیا؟
https://twitter.com/x/status/1542820002142851075
عاطف نے طنز کیا کہ اگر پونے 4 سال اس منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا تو اسکا مطلب ہے کہ 720 میگاواٹ کا یہ منصوبہ 2 ماہ میں مکمل ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1543096453085777920
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پونے چار سال جو کام نا ہوا وہ شہباز سپیڈ نے 2 ماہ میں کر دیا وہ بھی 720 میگا واٹ والا پن بجلی کا منصوبہ۔۔۔بہت اچھے
https://twitter.com/x/status/1542924850460852224
وقاص شاہ نے تبصرہ کیا کہ سر یہ کونسا ہائیڈل پاور پراجیکٹ ہے جو صرف دو ماہ میں مکمل ہوتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1542836254181658624
مشتاق خان نے تبصرہ کیا کہ جی ہاں جناب آپ کے ہاتھ میں تو جادو ہے آتے ہی تاریں جوڑی اور بجلی سٹارٹ ہو گئی,پیٹرول پر بھی خاطر خواہ کام نہیں ہوا تھا وہ بھی آپ نے کردیا,سب سے بڑا کام تو نیب کو نتھ ڈال کر کیا آپ نے اب کسی چور کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں باقی سر وہ جو بجلی پہلے آتی تھی کیا بہہ گئی ۔۔
https://twitter.com/x/status/1542891339729305600
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Showbaz rang baz aur jhota low level ka banda ha.Is ne sawaya mehangae k kuch new nahi kia 3 Months mein..Ye Sab PTI ke projects hain..
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ واقعی یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ لوگ واقعی 9 مہینوں کا پراجیکٹ 4 مہینوں میں مکمل کر لیتے ہیں۔
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
The Sharifs know full well that only their Khotha phatwari followers will believe a hydro project was completed in 2 months.
Anyone with some intelligence knows that PTI was the one who focused on these power projects rather than just Metro bridges.
 

TruthWillOut

Senator (1k+ posts)
6000 bn tax bhee 2 mah mein akatha ho gaya he.

Free election ho gaye to inhain pata lagay ga ke loge kitna in per yaqeen kerte hen.