کیا 9 سیٹیوں پرعمران خان کا الیکشن لڑنےکافیصلہ درست ہے؟مظہرعباس کی رائے

15mazharabbaskhanfaislnohalqy.jpg

سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نےکہا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ درست ہے۔

جیو نیوز کےپروگرام رپورٹ کارڈمیں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےسینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ یہ ایک بہتر فیصلہ ہے، ان ضمنی انتخابات میں جیتی جانے والی نشستوں کی مدت بہت کم ہوگی،بمشکل 7سے 8 مہینے کی مدت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جو سب سے اہم بات ہے وہ یہ کہ ان حلقوں میں ضمنی انتخاب کے دوران عمران خان کے مدمقابل آئے گا کون؟ گزشتہ انتخابات میں جوپی ٹی آئی کے امیدواروں سے ہارے تھے کیا وہ عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کو ترجیح دیں گے؟


مظہر عباس نے کہا کہ کیا پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لائے گی؟ یا الگ الگ لڑیں گے؟کراچی لیاری کے حلقے میں ضمنی انتخاب ہوگا، 2018 میں پیپلزپارٹی کے کارکن شکور شاہ نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بلاول بھٹو کو شکست دیدی تھی،اب وہاں عمران خان کو کون ٹکر دے گا؟

سینئر تجزیہ کار نے اسی طرح پنجاب ہےکہ پنجاب میں کون عمران خان کے سامنے آئے گا؟ پنجاب کا الیکشن اس لیے بھی اہم ہے کہ ابھی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن بھی پی ٹی آئی نے جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الیکشن لڑنے میں ایک ٹیکنیکل رکاوٹ آسکتی ہے کہ ان کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ ابھی منظورنہیں ہوا ہے،تو عمران خان اس وقت بھی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، تو رکن ہوتے ہوئے کیا ضمنی انتخاب لڑا جاسکتا ہے ؟یہ ایک پہلو ہے جو شائد الیکشن کمیشن میں عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے کے درمیان رکاوٹ کھڑی کرسکے۔
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
... contesting on nine seats and then on winning having to quit eight of them. This can only happen in Pakistan where personalities are stronger than institutions.