کیسا لگے گا؟ اگر آپ کا ہنستا بولتا بھائی اچانک کسی حادثے میں مارا جائے؟

NTV NEWS HD

Voter (50+ posts)

کیسا لگے گا؟ اگر آپ کا ہنستا بولتا بھائی اچانک کسی حادثے میں مارا جائے؟ اگر آپ کا معصوم شرارتیں کرتا بیٹا ایکسڈینٹ میں ہلاک ہوجائے؟ اگر آپ کا محبت کرنے والا ہمسفر کسی ناگہانی میں ختم ہوجائے؟ کیسا لگے گا؟ کیا ایک ہی لمحے میں زندگی تاریک نہیں ہوجائے گی؟ کیسا لگے جب آپ کو اپنے اس پیارے کی لاش اس صورت میں ملے کہ وہ آگ میں جھلس کر قریب قریب کوئلہ بن گئی ہو؟ دل نہیں چاہے گا کہ اس ساری دنیا کو آگ لگادیں؟ دنیا اجڑ کر ویران نہیں ہوجائے گی؟۔

46837386_1226220470859015_5902908210154569728_n.jpg


46913282_1226220497525679_5110907002297516032_n.jpg

49664344_2122844391095621_6854814821422989312_n.jpg

49704128_2122844384428955_5390336668337176576_n.jpg


47171226_10161095451475228_5051017205227978752_n.jpg

12027784_1126426594051800_2929503495200408963_n.jpg


یہ جو تصویر میں آپکو خوش شکل سا نوجوان نظر آرہا ہے اسکا نام محمد عامر ہے۔جو گود میں اپنے بچے کو لیے بیٹھا ہے۔ یہ لڑکا میٹلرجی کے شعبے سے وابستہ تھا اور کراچی میں’’ہنڈا اٹلس‘‘ میں ملازم تھا۔ اس لڑکے کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ لیڈ پکھلانے والی فرنس میں ایلومینیم پگھلانا ہے۔ یہ ایک خطرناک عمل تھا لیکن ہائر مینیجمنٹ نے دبائو ڈال کر یہ خطرناک تجربہ کرنے کا رسک لیا۔ فرنس پھٹ گیا اور یہ لڑکا اپنے چھے اور ساتھیوں سمیت جھلس گیا۔ حادثہ ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد تک محمد عامر زندہ رہا اور اس پوزیشن میں تھا کہ بیان دے سکتا، لیکن کمپنی مینیجمنٹ نے جان بوجھ کر ہسپتال پہنچانے میں دیر کی تاکہ جو جان باقی ہے وہ بھی ختم ہوجائے اور بیان نہ لیا جا سکے۔

چھے لوگ اس خطرناک تجربے کی بھینٹ چڑھے تو ’’ہنڈا اٹلس‘‘ نے اب فوت ہونے والے ورثا کو ڈرایا دھمکایا اور چند لاکھ پیسوں کا لالچ دے کر کہا کہ کہ تمہارا بندہ تو گیا اس دنیا سے۔ لیکن اگر قانونی کاروائی کے چکر میں پڑو گے تو جو چند لاکھ ملنے ہیں وہ بھی نہیں ملیں گے۔کپمنی نے ان ورثا سے سٹاپم پیپر پر لکھوا لیا کہ ہم عدالتی کاروائی نہیں چاہتے اور یہ ایک حادثہ تھا۔


باقی کے ورثا تو بیچارے خاموش ہوگئے لیکن محمد عامر کے بڑے بھائی ’’شریف اللہ‘‘ نے پاکستان کے پولیس اور عدالتی نظام سے مایوس ہوکر اس مقدمے کو سوشل میڈیا پر لڑنے کا فیصلہ کیا۔ آج کے دور میں جب ایک طرف ’’ہنڈا اٹلس‘‘ جیسا سرمایہ دار ہے اور دوسری طرف ایک مڈل کلاس بڑا بھائی تو سوشل میڈیا ہی آخری امید باقی بچتی ہے۔ شریف اللہ صاحب کا مطالبہ ہے کہ
۔۔۔۔۔ایک انکوائری ہونی چاہئے کہ لیڈ والی فرنس میں ایلومینیم پگھلانے کا فیصلہ کس نے کیا ؟ جس کا فیصلہ تھا اسے کٹہرے میں لایا جائے


۔۔۔۔۔۔محمد عامر نے جھلس جانے کے بعد بڑے بھائی کو کال کرکے کہا کہ میرے آفس میں ایک ڈائری پڑی ہے جس میں آج کے تجربے کے بارے میں کچھ حقائق ہیں۔ اسکو پڑھاجائے لیکن وہ ڈائری کیوں غائب کردی گئی۔
۔۔۔۔۔۔حادثہ ہوتے ہی جگہ کو لاک کرکے فرنس کے آس پاس کی جگہ کی صفائی کردی گئی۔ کرائم سین سے شواہد کو کسکی اجازت پر صاف کیا گیا۔


۔۔۔۔۔۔کمپنی کو پتا تھا کہ آگ لگنی ہے اس لیے پہلے سے آگ بجھانے کا سامان پاس لاکر رکھا گیا ،لیکن جب پتا تھا کہ آگ لگنے کا اندیشہ ہے تو چھے لوگوں کو اس آگ میں کیوں جھونکا گیا۔
میں نے آج تک آپ لوگوں سے اپنی کسی ذاتی تحریر کو شئر کرنے کی درخواست نہیں کہ لیکن یہ تحریر میں نے شریف اللہ اور محمد عامر کے لیے لکھی ہے۔ میں اس پوسٹ کے ساتھ ضروری لنکس نتھی کر رہا ہوں۔ آپ لوگ ان کی وال پر جائیے اور مزدروں کا ساتھ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر انکی آواز کو اٹھائیے۔ اگر عوام کا دبائو ہوگا تو پولیس اور عدلیہ خود بخود ایکشن لینے پر مجبور ہوگی۔
.آپ کم از کم محمد عامر کی فیملی کی آواز تو دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں





Mazeed Information kay liye Amir k bhai ki fb wall check ki jae : His Brother Fb Wall
 
Last edited by a moderator:

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Thanks to PTI government not to take any action and also I am condemning CJ of Supreme court to take any sou moto on such minor issue. PTI Zinda Baad.
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Company should be strictly taken into court with punishment to the wrong doers and massive compensation should be paid
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)

کیسا لگے گا؟ اگر آپ کا ہنستا بولتا بھائی اچانک کسی حادثے میں مارا جائے؟ اگر آپ کا معصوم شرارتیں کرتا بیٹا ایکسڈینٹ میں ہلاک ہوجائے؟ اگر آپ کا محبت کرنے والا ہمسفر کسی ناگہانی میں ختم ہوجائے؟ کیسا لگے گا؟ کیا ایک ہی لمحے میں زندگی تاریک نہیں ہوجائے گی؟ کیسا لگے جب آپ کو اپنے اس پیارے کی لاش اس صورت میں ملے کہ وہ آگ میں جھلس کر قریب قریب کوئلہ بن گئی ہو؟ دل نہیں چاہے گا کہ اس ساری دنیا کو آگ لگادیں؟ دنیا اجڑ کر ویران نہیں ہوجائے گی؟۔

46837386_1226220470859015_5902908210154569728_n.jpg


46913282_1226220497525679_5110907002297516032_n.jpg

49664344_2122844391095621_6854814821422989312_n.jpg

49704128_2122844384428955_5390336668337176576_n.jpg


47171226_10161095451475228_5051017205227978752_n.jpg

12027784_1126426594051800_2929503495200408963_n.jpg


یہ جو تصویر میں آپکو خوش شکل سا نوجوان نظر آرہا ہے اسکا نام محمد عامر ہے۔جو گود میں اپنے بچے کو لیے بیٹھا ہے۔ یہ لڑکا میٹلرجی کے شعبے سے وابستہ تھا اور کراچی میں’’ہنڈا اٹلس‘‘ میں ملازم تھا۔ اس لڑکے کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ لیڈ پکھلانے والی فرنس میں ایلومینیم پگھلانا ہے۔ یہ ایک خطرناک عمل تھا لیکن ہائر مینیجمنٹ نے دبائو ڈال کر یہ خطرناک تجربہ کرنے کا رسک لیا۔ فرنس پھٹ گیا اور یہ لڑکا اپنے چھے اور ساتھیوں سمیت جھلس گیا۔ حادثہ ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد تک محمد عامر زندہ رہا اور اس پوزیشن میں تھا کہ بیان دے سکتا، لیکن کمپنی مینیجمنٹ نے جان بوجھ کر ہسپتال پہنچانے میں دیر کی تاکہ جو جان باقی ہے وہ بھی ختم ہوجائے اور بیان نہ لیا جا سکے۔

چھے لوگ اس خطرناک تجربے کی بھینٹ چڑھے تو ’’ہنڈا اٹلس‘‘ نے اب فوت ہونے والے ورثا کو ڈرایا دھمکایا اور چند لاکھ پیسوں کا لالچ دے کر کہا کہ کہ تمہارا بندہ تو گیا اس دنیا سے۔ لیکن اگر قانونی کاروائی کے چکر میں پڑو گے تو جو چند لاکھ ملنے ہیں وہ بھی نہیں ملیں گے۔کپمنی نے ان ورثا سے سٹاپم پیپر پر لکھوا لیا کہ ہم عدالتی کاروائی نہیں چاہتے اور یہ ایک حادثہ تھا۔

باقی کے ورثا تو بیچارے خاموش ہوگئے لیکن محمد عامر کے بڑے بھائی ’’شریف اللہ‘‘ نے پاکستان کے پولیس اور عدالتی نظام سے مایوس ہوکر اس مقدمے کو سوشل میڈیا پر لڑنے کا فیصلہ کیا۔ آج کے دور میں جب ایک طرف ’’ہنڈا اٹلس‘‘ جیسا سرمایہ دار ہے اور دوسری طرف ایک مڈل کلاس بڑا بھائی تو سوشل میڈیا ہی آخری امید باقی بچتی ہے۔ شریف اللہ صاحب کا مطالبہ ہے کہ
۔۔۔۔۔ایک انکوائری ہونی چاہئے کہ لیڈ والی فرنس میں ایلومینیم پگھلانے کا فیصلہ کس نے کیا ؟ جس کا فیصلہ تھا اسے کٹہرے میں لایا جائے


۔۔۔۔۔۔محمد عامر نے جھلس جانے کے بعد بڑے بھائی کو کال کرکے کہا کہ میرے آفس میں ایک ڈائری پڑی ہے جس میں آج کے تجربے کے بارے میں کچھ حقائق ہیں۔ اسکو پڑھاجائے لیکن وہ ڈائری کیوں غائب کردی گئی۔
۔۔۔۔۔۔حادثہ ہوتے ہی جگہ کو لاک کرکے فرنس کے آس پاس کی جگہ کی صفائی کردی گئی۔ کرائم سین سے شواہد کو کسکی اجازت پر صاف کیا گیا۔


۔۔۔۔۔۔کمپنی کو پتا تھا کہ آگ لگنی ہے اس لیے پہلے سے آگ بجھانے کا سامان پاس لاکر رکھا گیا ،لیکن جب پتا تھا کہ آگ لگنے کا اندیشہ ہے تو چھے لوگوں کو اس آگ میں کیوں جھونکا گیا۔
میں نے آج تک آپ لوگوں سے اپنی کسی ذاتی تحریر کو شئر کرنے کی درخواست نہیں کہ لیکن یہ تحریر میں نے شریف اللہ اور محمد عامر کے لیے لکھی ہے۔ میں اس پوسٹ کے ساتھ ضروری لنکس نتھی کر رہا ہوں۔ آپ لوگ ان کی وال پر جائیے اور مزدروں کا ساتھ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر انکی آواز کو اٹھائیے۔ اگر عوام کا دبائو ہوگا تو پولیس اور عدلیہ خود بخود ایکشن لینے پر مجبور ہوگی۔
.آپ کم از کم محمد عامر کی فیملی کی آواز تو دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں





Mazeed Information kay liye Amir k bhai ki fb wall check ki jae : His Brother Fb Wall
Zulm hai , Please ask CJ to intervene, its death while performing duty.
Honda Atlas should pay damages in millions.