کیسے آواز دوں

SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
ملک کی بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھ کر آج میں ایک سوال ان نام نہاد جمہوریت پسند لیڈران سے اٹھانا چاہتا ہوں. یہ سوال صرف میرے یا مجھ جیسے کچھ لوگوں کے ذہنوں میں نہیں ہوگا بلکہ شاید اس وقت قوم کی آواز ہو. کسی بھی جمہوریت کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟ شاید ان جمہوری لیڈران کو یہ ہی نہیں پتا. شہریوں کی روز مرہ ضروریات کی فراہمی، انکی جان و مال کا احتیسال اور بے روزگاری کا خاتمہ. کسی شہری کو شاید اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ سعودیہ کا بادشاہ مر چکا ہے یا پھر مرنے کے لئے تیّار ہے. نہ انھیں اس بات سے غرض ہے کہ دہشت غردی کو ختم کرنے کے لئے کتنی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور نہ اس بات سے کہ ان کمیٹیوں کی سربراہی کون کر رہا ہے. انھیں تو بس اتنا چاہیے کہ بجلی، گیس، پانی، گھر اور روزگار ہو اور ماشاللہ سے ہماری قوم کی قسمت کے آج ہمارا شمار دنیا کی ان ناکام اسٹیٹ میں ہونے لگا ہے جسے ہم کچھ عرصۂ پہلے رحم کی نگاہ سے دیکھتے تھے. آج پاکستان، زمبابوے، بوسنیا اور صومالیہ جیسی اسٹیٹ کے ساتھ کھڑا ہے. کہنے کو تو جمہوریت کے لئے ہم نے بہت قربانیاں دیں مگر کیا وہ قربانیاں کسی کام آئیں ؟ کوئی سیاسی پارٹی کہتی ہے کہ ہمارے لیڈران نے جمہوریت کے لئے جان دی مگر حقیقت یہ ہے کہ انکے اپنوں نے کرسی کی خاطر اپنے ہی خاندان کی بلی چڑھائی. کوئی کہتا ہے کہ جمہوریت کے لئے ہم نے جلا وطنی کاٹی جو کہ اصل میں آپسی لڑائی کی وجہ سے ہونے والی دشمنی کی سزا پائی اور وہی سیاسی پارٹی یہ کہتی تھی کہ ہمارے پاس ایک تجربہ کار ٹیم ہے. جس پارٹی کا صدر بنا پرچی دیکھے ایک تقریر نہیں کر سکتا، جو تقریباً ٢ سال کے عرصے میں حکومتی اہم اداروں کے سربراہان نہ لگا سکا، جسکے دور حکومت میں ہمیشہ فوج کو اپنا حریف دیکھتے ہوۓ فضول کی لڑائی میں وقت اور ضروری اقدامات نہ اٹھا سکا، جو نہ دہشت گردی، نہ بجلی، نہ پانی، نہ گیس اور اب پیٹرول اور شاید کچھ عرصے میں راشن بھی ختم کروا دیا جائے، اس حکمران کو کسی گندے پانی کے نالے میں ڈوب مارنا چاہیے.


اس تھریڈ کا ایک ہی مقصد ہے، اگرسیاست دانوں سے حکومت نہیں سمبھال رہی، جسے ٢٠ کروڑ پاکستانیوں کی ضروریات نہیں دیکھ رہیں، جسے سواے اپنے کاروبار کے کوئی غرض نہیں اور شاید اس کے رہتے ہوے پاکستان کا یہ حال ہو جائے کہ شاید لوگ ایک دوسرے کو کاٹ کر کھا جائیں، کیا اس پاکستان کو اور اسکی مرتی ہوئی عوام کو کوئی قدم اٹھانا چاہیے؟ کیا ہمیں سڑکوں پر آ کر اس حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے؟


جو حکومتیں سواے اقتدار کے کچھ اور نہیں جانتیں، جو حکومتیں عوام کو گٹر کا کیڑا اور اس ملک کو باپ کی جاگیر سمجھتی ہیں، جو حکومتیں ہزاروں لاشے اٹھانے کے بعد بھی اپنی ماں کے یاروں کو تحفظ دیتے ہوۓ یہ کہتی ہیں کہ ابھی اپنی سرگرمیاں بند کر دو، کچھ دنوں میں لوگ ٹھنڈے ہو جائیں گے، پھر اپنا کام شروع کر دینا، وہ حکومتیں جو انارکی کو جنم دے رہی ہیں، جن حکومتوں نے عوام کے پاس کوئی اور چارہ ہی نہیں چھوڑا، وہ حکومتیں جن کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط اس حد تک ہیں کہ وہ انکے پارٹی فنکشنز میں بطور مہمان خصوصی بن کر اتے ہیں اور یہ وہی خنزیر ہیں جو پاکستانیوں کا لہو ایسے بہا رہے ہیں جیسے وہ کسی نالے کی پیداوار ہیں، کیا ہم ان حکومتوں کو چلنے دیں؟ ظلم کرنا بہت بڑا گناہ ہے مگر ظلم سہنا اس سے بھی بڑا گناہ. یا تو ہم اپنی اپنی زندگیوں میں ہی اپنی فاتحہ خود پڑھ لیں اور اپنی اور اپنے بچوں کی قبروں کا تعین بھی کر لیں یا پھر اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں.


خدا کا واسطہ ہے یہ نہ بھولیں، یہ حکمران آپ کے نوکر ہیں. یہ جن گاڑیوں میں گھومتے ہیں، جن گھروں میں رہتے ہیں اور انکے بچے اور بیویوں کے شوق آپ اور مجھ جیسے لوگ پورا کرتے ہیں. اپنی ماہانہ تنخوا سے ٹیکس کٹوا کر ان حرامزادوں کی نیچ خواہشات کو عوام پورا کرتی ہے اور ہم کیا کرتے ہیں؟ ان ناہنجاروں کو پہلے اپنا سکھ چین، پھر پیسہ، اور اب اپنا خون اور گوشت کھلا رہے ہیں.


نہ اٹھی اگر یہ قوم اب بھی تو شاید اس قوم کا مرجانا ہی بہتر ہے. جس میں جینے کی چاہ نہ ہو اور جس قوم کو اپنی حالت نہ بدلنی ہو تو پھر خدا بھی کچھ نہیں کر سکتا. یہ کالم شاید کچھ بھٹکی روحوں کو گہری نیند سے اجاگر کرنے کے لئے لکھا گیا تھا یا پھر ایک مردہ قوم کو قبر سے نکانے کی ایک کوشش
 
Last edited by a moderator:

CanPak2

Minister (2k+ posts)
Kick them out in next election and elect honest people. Dont sell your votes and guard the votes like IK is doing so no puppet can occupy...
 

yeh-cheez

Minister (2k+ posts)
11594_1573247382888130_2710751848558726030_n.jpg
 

SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
Kick them out in next election and elect honest people. Dont sell your votes and guard the votes like IK is doing so no puppet can occupy...

Truth is stranger than fiction. People cant even get their basic needs and u believe that they will let them vote for their good? we live in a modern slavery. In the name of democracy we are living in that stone age. There is no difference between pakistani citizens and those african slaves which were humiliated by americans.