کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں، جسٹن ٹروڈو

8justintrueduismpbiakoijagane.jpg

کینیڈا کےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

بین الاقومی خبررساں ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے یہ بیان کینیڈا میں مارے جانے والے مسلمان خاندان کی پہلی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

اس موقع پر جسٹن ٹروڈو کی سربراہی میں اسلاموفوبیا کے خلاف ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں مسلمانوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی کینیڈا میں کوئی جگہ نہیں ہے یہ ناقابل قبول ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کرررہے ہیں، اونٹاریومیں گزشتہ برس چار پاکستانیوں کا قتل ایک ناقابل یقین سانحہ تھا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر برداشت پیدا کرنا سیکھنا ہوگا، ہمیں ایک دوسرے کے مقام اور عزت کو تسلیم کرنا ہوگا ، ہمیں سامنے والے شخص کے آزادی اظہار رائے کو تسلیم کرنا ہوگا، ہمیں محبت کا پیغام عام کرنا ہوگا اور دوستی کو فروغ دینا ہوگا۔