کیویز بائولر بھارتی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
47b3bb28-fcd4-4307-bd35-b0213de71ce2.png


CHADDDIS PACK UR BAGS

AAP KAA TIME KHATAM

NAHOOSAT KHATAM

news-1562755357-4712.jpeg


لاہور: ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم مشکل میں پھنس گئی،آغاز میں ہی4 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی پہلی وکٹ 4رنز پر گرگئی، روہت شرما ایک رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے،کپتان ویرات کوہلی نے بھی جانے میں جلدی کی اور ایک رن بنا کر آئوٹ ہوگئے۔چوتھے آئوٹ ہونے والے بلے باز دنیش ہارتک تھے۔جنہوں نے 6رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 240 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن بدقسمتی سے دوسرے اوور میں روہت شرما ایک رن بنا کر لیتھم ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کے ایل راہول کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی کپتان ویرات کھولی آئے جو تیسرے اوور میں بولٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جب کہ چوتھے اوور کا آغاز ہوتے ہی بلے باز راہول بھی لیتھم ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کے تعاقب کیلئے بیٹنگ کا آغاز کمزور دیکھا جا رہا ہے تاہم صرف 5 رنز پر بھارتی ٹیم کے تین اوپننگ بلے باز آؤٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے جسے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز مکمل کی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہورہا ہے جہاں بھارت کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کیم ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔

روس ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، بمراہ، جدیجا اور چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

https://www.24newshd.tv/10-Jul-2019/27933
 
Last edited by a moderator:

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
I cant understand why we enjoy the failure of others more than we enjoy our own success?
Or why we mask our own failures with someone elses failure?
 

khipk

Senator (1k+ posts)
theres unfortunately still chance, as the required runrate is around 5. and they are still scoring boundaries, 1 or 2 more wickets in next 10 overs would do the job.
Personally I want to see newzealand england final.
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
India can fight back, Kiwis dropped Pant's catch. Dhoni still need to come, Kiwi needs to two more wickets to win as the target is not that big!
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
I cant understand why we enjoy the failure of others more than we enjoy our own success?
Or why we mask our own failures with someone elses failure?
we played good cricket, match against srilanka costed us the point, india was shameful against ENG that is why we are enjoying this, nothing against them but they did something against sportsman spirit of the game and now game is taking its revenge
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
I cant understand why we enjoy the failure of others more than we enjoy our own success?
Or why we mask our own failures with someone elses failure?

Its just that chaddis are inferiority complexed low life creatures which makes them unsuitable to achieve anything big in life as a nation !