کے پی بلدیاتی الیکشن میں دلچسپ صورتحال، بہو کو شکست، ساس کا معاملہ لٹک گیا

kpk.jpg


جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران لوئر مہمند میں ساس اور بہو کے انتخابی دنگل میں دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی۔

بنوں میں خواتین کونسلر کی نشست پرخانہ بدوش شمشاد بیگم نے معرکہ جیت لیا۔ دوسری جانب غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کےمطابق دنیا بی بی کی بہو رابعہ بی بی کو الیکشن میں شکست ہوگئی جس میں وہ جماعت اسلامی کی امیدوار سے ہار گئیں۔

جب کہ خواتین کی نشست پر رابعہ کی ساس دنیا بی بی اور مخالف امیدوار کے ووٹ برابر نکل آئے جس کے بعد دونوں امیدواروں کی ہارجیت کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔

بنوں سٹی میئر کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار عرفان اللّٰہ درانی نے پی ٹی آئی پر واضح برتری حاصل کرلی، عرفان اللّٰہ کے 37 ہزار 458 ووٹوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال خان جدون کے 23 ہزار 867 ووٹ ہیں۔


یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔

کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں اب سے کچھ دیر پہلے تک تحریک انصاف 15 تحصیلوں میں آگے ہے، آزاد امیدواروں کو 12 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 8تحصیلوں میں برتری حاصل ہے، جماعت اسلامی 3 ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک اصلاح پاکستان 2-2 تحصیلوں میں آگے ہیں۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
جے یو آی تشدد سے دوری اختیار کرکے واقعی ایک سیاسی جماعت بن گئی ہے انہیں چاہئے کہ مزید مذہبی کارڈ استعمال کرنے سے دوری اختیار کرے لبیک جیسی جماعتون کا ساتھ نہ دے اور اپنی جماعت کو مذہبی ٹھیکیدار بنانے کی بجاے جمہوری سیاسی جماعت بناے ہوسکے تو نام بھی تبدیل کرلے کیونکہ علما اور اسلام دونوں ہی ان کی تعریف پر پورا نہیں آتے