گبر زیدی یعنی شبر زیدی بیمار ہو کر پتلی گلی سے نکل گئے،ارشاد بھٹی

irshad-shabar.jpg


گبر زیدی یعنی شبر زیدی بیمار ہو کر پتلی گلی سے نکل گئے،ارشاد بھٹی

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے سابق چیئرمین شبر زیدی کی جانب سے یہ کہنا ہے کہ میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے،اس بیان نے ملک میں ہلچل مچادی،شبر زیدی کے بیان کے حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان نے سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے گفتگو کی۔

میزبان نے سوال کیا کہ جب اتنا بڑی شخصیت اس طرح کا بیان دے تو پھر کہیں نہ کہیں یقین کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، کیا ایسا ہی ہے، جس پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ سولہ دسمبر کو بہت سوگ منالیا اب کچھ سیکھنے کا وقت ہے،بنگلہ دیش اپنی پچاسویں سالگرہ منارہاہے،اس کی ایکسپورٹ پچاس بلین ڈالر کی ہے،مالی ذخائز اڑتالیس بلین ڈالر ہیں،دنیا کی سینتیسویں بڑی معیشت ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ مہنگائی کو ماپنے کے تین طریقے ہوتے ہیں،ایکسچیج ریٹ،ڈالر ایک سو اکیاسی روپے پر پہنچ گیا، فی کس آمدنی گیارہ سو نوے ڈالر ہے، ہم اس لحاظ سے ایک سو انسٹھویں نمبر پر ہیں،سارک کے سات ممالک پر چھٹے نمبر پر ہیں،مہنگائی کی شرح دس فیصد کو چھونے والی ہے۔


ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ بلاشبہ جو تبدیلی سرکار ہے وہ تبدیلی نہیں لاسکی جو ان کے وعدوں دعووں نعروں میں تھی،بلاشبہ حالات اچھے نہیں ہیں، بلاشبہ یہ کہنا کہ درست نہیں کہ ملک بہت اچھا چل رہاہے،مہنگائی، بے روزگاری،غریب،شرمناک آئی ایم ایف معاہدہ،حکومتی بدانتظامی،خراب حکمرانی،فوجی سطح پر بھی مان لیا حالات خراب ہیں۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا ہمارا یہ حال ہے کہ دوست ملک سعودیہ عرب نے ہمیں چار فیصد سود پر قرضہ دیا ہے،جس کو ملک خرچ نہیں کرسکتا بس بینک میں رکھ سکتا ہے،اور ادھار تیل تین اعشاریہ آٹھ فیصد سود پر دیا ہے،لیکن یہ کہنا کہ ملک دیوالیہ ہوگیا یہ میں نہیں مانتا،کیونکہ ملکی حالات اچھے برے ہوتے ہیں۔

سینیئر تجزیہ کار سے میزبان نے سوال کیا کہ شبز زیدی کے بیان کی وجہ کیا لگتی ہے،جس پر ارشاد بھٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے سابق چیئرمین کو طنزیہ گبر زیدی کہا کہ معیشت کے ڈاکٹر شبز زیدی بھی بیمار معیشت کو درست کرنے آئے تھے،اور چند ماہ میں خود بیمار ہوکر پتلی گلی سے گھر نکل گئے۔

انہوں نے کہا آکر کچھ ان پٹ دینا بہت مشکل ہوتا ہے،یہ شبر زیدی کو پتا ہے، وہ بعد میں اپنا علاج بھی کراتے رہے،کہنے کا مقصد یہ ہے کہ حالات خراب ہے، یہ سارے ارسطو، افلاطون کے حوالے ملک کرو اور ان کو کہو کہ صحیح کرکے دیں،ان میں سے کئی کو موقع بھی مل چکا ہے،ہماری تباہی کے ذمہ دار یہ بھی لوگ ہیں،ارشاد بھٹی بار بار طنزیہ شبر زیدی کو گبر زیدی کہتے رہے اور دعا دی کہ ملکی معیشت اور بیمار شبر زیدی کو بھی اللہ صحت دے۔

شبر زیدی نے بعد میں اپنے بیان پر کہا تھا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، نجی یونیورسٹی میں میری تقریر ڈیڑھ گھنٹے کی تھی لیکن صرف 3 منٹس کو نکال کر پیش کیا جا رہا ہے،میں نے صرف یہ بتایا تھا کہ موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کے معاملات دیوالیہ جیسی تشویش ناک صورت حال ظاہر کر رہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

شبر زیدی کا کہنا تھاکہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں،شبر زیدی کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میر حساب سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر فائز رہنے والے شبر زیدی کے اس بیان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے،اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے شبرزیدی کو نااہل، نکمےاور ‏بزدل آدمی قرار دیا،انہوں نے کہا کہ شبرزیدی ‏بڑی بڑی باتیں کر کے گمراہ کرنےوالےشخص ہیں شبرزیدی جب آئےایف بی آرکابھیانک چہرہ بتایالیکن ‏ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ شبرزیدی جیسے لوگ ہوتےہیں جو خود کچھ کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ‏ہیں یہ لوگ سب اچھا خود سمیٹتےہیں اوربراکسی اورکےکھاتےمیں ڈالتےہیں مفاد کیلئے موقع ‏پرہوتےہیں اور نقصان کے وقت یہ غائب ہو جاتے ہیں،ہم نےجو کچھ کہا تھا وہ کر دکھایا،مہنگائی مسئلہ ہےجس پرکام جاری ہے ‏عمران خان کواللہ نے قوت دی،بساط لپیٹنےپرآتےہیں تولپیٹ دیتےہیں عمران خان ایسےشخص نہیں ‏جو ملک سے بھاگ جائیں گےہر چیلنج کا مقابلہ کرتےہیں کیونکہ وہ دیانتدار انسان ہیں۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
مشیر تجارت کا بیان بھی دیکھ لیجیے۔ ویسے چھپڑ زیدی سمیت اس جعلی حکومت کے ہر وزیر مشیر کی ناکامی دراصل #سیلیکٹڈ_نالائق_اعظم اور اس کے سیلیکٹرز #غدار_باجوہ_گینگ کی ناکامی ہے۔
 
Last edited by a moderator: