گجرات:دواسپین پلٹ بہنوں کا قاتل بھائی اور چچا نکلا

gujrah1h11.jpg


گجرات میں دو سپین پلٹ بہنوں کے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، قتل کے مرکزی ملزم سگا بھائی اور چچا نکلے،پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت چھ ملزمان گرفتارکرلیا ہے۔

تھانہ گلیانہ کے گاؤں ںوتھیہ میں اسپین پلٹ دو سگی بہنوں انیسہ اورعروج کو دو روز قبل واپس آنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی تھی۔

ڈی پی اوعطا الرحمان نے بتایا کہ انیسہ اورعروج کا ایک سال قبل چچا زاد اور ماموں زاد سے نکاح ہوا تھا، لیکن وہ اس سے خوش نہیں تھیں اور طلاق لینا چاہتی تھیں۔

انہوں ںے بتایا کہ دونوں بہنوں کو منانے کی کوشش کی گئی تاہم مسلسل انکارپر سگے بھائی شہریاراور چچا حنیف نےقتل کردیا۔


پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد روپوش ملزم شہریار،حنیف اور لڑکیوں کے شوہروں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب بی بی سی سے کے مطابق قتل ہونے والی لڑکیوں کی والدہ عذرا بی بی نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ میں اپنی بیٹیوں کو درندوں سے چھڑاتی رہ گئی۔

انہوں نے کہا میں نے ان کے سامنے ہاتھ جوڑے، ان کے پاؤں پڑ گئی، اس دوران کسی نے مجھے گھسیٹ کر اندر کمرے میں بند کر دیا اور باہر کنڈی لگا دی۔

والدہ نے بتایا کہ میں نے بچیوں کی چیخیں سنیں جو کہ آہستہ آہستہ ختم ہو گئیں، بعد میں گولیاں چلنے کی آواز آئی، مگر شاید وہ گولیاں لگنے سے پہلے ہی مر چکی تھیں۔

عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس مقدمے میں مدعی نہیں بننا چاہتیں کیونکہ انھیں انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب پولیس ہی اس مقدمے میں مدعی بن گئی ہے۔

عذرا بی بی نے پولیس کو اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اب وہ اسپین واپس چلی جائیں گی۔ انھوں نے بیان میں کہا کہ بیٹیاں ساتھ لائی تھی، اب خالی ہاتھ واپس جاؤں گی۔

اس سے قبل 12 جنوری 2020 کو 18 برس کی نادیہ اور ان کی 24 برس کی بہن ماریہ گجرات کے علاقے دولت نگر میں واقع اپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

یہ دونوں بہنیں اپنے دادا کی برسی کی تقریب میں شمولیت کے لیے برطانیہ کے شہر پریسٹن سے پاکستان آئی ہوئی تھیں اور پولیس حکام نے اپنی تفتیش کے بعد قرار دیا تھا کہ وہ دونوں باتھ روم میں گیس کے اخراج کے باعث جان سے گئیں تھیں۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
کُتی لیگ کے کُتے (مریم گشتوڑ سے لے کر اس کی شوال میڈیا ٹیم جا منافق ببر کتا) یقینا ان بہنوں کو انصاف دلانے کے لیے اپنی بُنڈ کا زور لگا رہے ہوں گے
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
imaan ka kuch hissa to bacha kr rakahi ,
yea koi aik dum nahi hua , itny saloon sy jo tarbiat ho rahe hy humarai as a nation to or kia expect kr skyty hain , na koi deen na akhirat pr imaan, bus duniya ko he suub kuch samagh lia hay, duniya main he suub chayea,
 

TheYouth2

MPA (400+ posts)
Shame on those parents who still forcefully marry their daughters against their wills. There are so many cancers in our mashaara that I pray our new generation ends.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
What type of journalism is it? They always shows the pics of effected and hide the faces of criminals.

Rahther show the pics of those Vultures who are responsible of killing of these girls.

So that people can Curse those vultures.