گرفتاری کا ڈر؟پیپلزپارٹی کے ایم این اے آج پاکستان آنے کا اعلان کرکے نہ آئے؟

jam-khan-arr.jpg


ناظم جوکھیو قتل کیس کے نامزد ملزم پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے آج کے دن پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا وہ آج صبح غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے پاکستان آنے والے تھے مگر پی پی رہنما اپنے اعلان کے باوجود وطن واپس نہیں آئے۔

جام عبدالکریم نے آج صبح 7 بجے کی غیر ملکی ایئرلائن ای کے 612 سے پاکستان آنا تھا تاہم اب نئی اطلاعات کے مطابق وہ شام 7 بجے پاکستان پہنچیں گے۔ ان کا پاکستان آنے کا مقصد حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے ووٹ ڈالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جام عبدالکریم عبدالکریم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کیلئے آ رہے تھے مگر فی الحال عدم اعتماد پر ووٹنگ کچھ روز کیلئے مؤخر ہوئی ہے اس لیے جام کریم نے آنے کا فیصلہ بدل دیا ہے۔

دوسری جانب ناظم جوکھیو قتل کیس کے نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم نے وطن واپسی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں 25 مارچ کو حفاظتی ضمانت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکر سرینڈر کرنا چاہتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے کا اعلان کرکے عدالت عالیہ کے حکم کا مذاق اڑایا ہے۔ گورنر سندھ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاق کو خط لکھا ہے۔ استدعا ہے کہ شیخ رشید اور گورنر سندھ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے دلائل سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حفاظتی ضمانت منظور کی ہے، پہلے ملزم کو آنے تو دو۔ اگر گرفتاری ہوتی ہے تو پھر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں۔ جب کچھ ہوا ہی نہیں تو ہم کیسے توہین عدالت کے نوٹسز جاری کریں؟ عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔
 
Advertisement

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شیخ نے اگلے پر آلو ہی اتنا گرم رکھا تھا کہ اسکے چودہ طبق روشن ہو گئے اور ووٹنگ سے بھاگ لینے میں ہی اس نے عافیت جانی
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Pata bhi koi nahin woh chup chupitay aaa gaya hooo aur voting waley din appear ho then again disappear from the country
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
لعنت ان لوگوں پر جنہوں نے اسے پہلے جانے دیا تھا اور این آر او نہیں دوں گا کی گردان بھی لگائے رکھی
 
Sponsored Link