گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے : وزیر خارجہ کا ردعمل

shah-mehmod.jpg


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا ہے اس کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کی تمام اہم شرائط پر عمل درآمد کیا ہے اور پاکستان کو مسلسل گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات کے سبب اسلام آباد کا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردی ہیں، جبکہ ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے لیے دوسری عمل درآمد فہرست پر بھی پیشرفت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی بنیاد پر اور عمل درآمد کے لحاظ سے ہمارا کیس مضبوط ہے لیکن سیاسی لحاظ سے مشکل درپیش ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد کیا۔

 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
منت ترلوں سے کام نہیں نکلتا۔ ھمارے اپنے دوست ممالک ھمارے پچھواڑے میں ڈنڈہ دیے بیٹھے ہیں ۔ یہ تمھاری سفارت کاری کی واضح شکست ہے کہ تم اپنے ھمدرد ممالک کو بھی قائل نہ کرسکے ہو ۔ کوکینی سے توقع مت رکھو ، وہ ایک ناکام ڈرائیور ثابت ہوا ہے ۔​
 

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
منت ترلوں سے کام نہیں نکلتا۔ ھمارے اپنے دوست ممالک ھمارے پچھواڑے میں ڈنڈہ دیے بیٹھے ہیں ۔ یہ تمھاری سفارت کاری کی واضح شکست ہے کہ تم اپنے ھمدرد ممالک کو بھی قائل نہ کرسکے ہو ۔ کوکینی سے توقع مت رکھو ، وہ ایک ناکام ڈرائیور ثابت ہوا ہے ۔​
tu usko cocaine supply krta hay?
zaidi qasim?