گزشتہ رات الیکشن کمیشن آفس میں رات گئے اجلاس کیوں جاری رہا؟

ecp111.jpg


الیکشن کمیشن کا رات گئے غیر معمولی اجلاس ہوا،ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے غیر معمولی اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا،

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے سمیت مختلف اداروں نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ مانگ رکھا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیسز کی فائلیں بھی تیار کرنی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام ہنگامی طور پر رات گئے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد پہنچے،

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں کی درست حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے،جس کے بعد ان حلقوں کی درست حلقہ بندیاں جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے تمام راستہ مکمل بند تھے، شاہراہ دستور سے الیکشن کمیشن کا داخلہ بھی بند رکھا گیا، میڈیا کو بھی الیکشن کمیشن کی پارکنگ سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔

اچانک رات گئے غیر معمولی اجلاس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تنقید کردی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہت محنت کرتا ہے، پی ٹی آئی کیس میں بھی پھرتی دکھائی، زندہ لوگوں کو مردہ قرار دیا، الیکشن کمیشن نے جو گڑبڑ کر دی ہے، اب اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
اوور ٹائم تو لگانا پڑے گا آخر اپنے باس باجوہ کو جواب دینا ہے کہ عمران خان جعلی کیسوں میں کیوں نہیں پھنس رہا ۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اوور ٹائم تو لگانا پڑے گا آخر اپنے باس باجوہ کو جواب دینا ہے کہ عمران خان جعلی کیسوں میں کیوں نہیں پھنس رہا ۔
اور باجوے نے اپنے سسر قادیانی اعجاز امجد امریکہ انڈیا ُاور قادیانی مرکز تل ابیب اسرائیل کو بھی جواب دینا ہے اعجاز امجد ُاور مٹھو کباڑئے نے بیعانہ پکڑا ہوا ہے کام کرانے کا