گستاخانہ بیان، بی جےپی ترجمان عہدے سے فارغ، معافی مانگ لی

susop1n1n21.jpg

پڑوسی ملک بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے، ردعمل کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی ترجمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آریا ہے، عرب ممالک میں ترجمان بی جے پی کے بیان کے خلاف شدید احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی رہنما نوپورشرما نے معافی مانگ لی اور کہا کہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا ان کا کبھی بھی ارادہ نہیں تھا۔ گر میرے الفاظ سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں تو میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔ میرا مقصد کبھی کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس نازیبا حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، یہ بیان بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے، عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے رجحان کا فوری نوٹس لے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گستاخانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اندر فاسشٹ مودی کی حکومت میں مذہبی آزادی پامال کی جارہی ہے، مسلمانوں پر بھارت میں شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی حکومت کی انتہا پسندی کا فوری طور پر نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مسلمان کیلئے نبی ﷺ کی محبت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے ، تمام مسلمان اس محبت اور عقیدت میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں نوپور شرماکے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت آمیز اور گستاخانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،مودی حکومت مسلمانوں کو اشتعال دلانے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویوں کو ابھارنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی برداشت کرنا کس بھی مسلمان کیلئے سب سے تکلیف دہ فعل ہے۔

انہوں نے مزید کہا او آئی سی مودی حکومت کی اس انتہا پسند سوچ کے خلاف ایکشن لے کیونکہ یہ افسوسناک ہے کہ مودی حکومت ابھی بھی اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس بیان کی مذمت کی اور کہا کہ اس بیان سے پوری مسلم امہ کو تکلیف پہنچی ہے، عالمی ادارے بھارت میں اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی سوچ کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

پاکستانی دفتر خارجہ سمیت عرب ممالک اور دیگر دنیا نے بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان نوپور شرما کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، عمان کے مفتی اعظم نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے جبکہ سعودی عرب، مصر ،قطر، کویت، بحرین میں بھارت کے بائیکاٹ کی مہم نے زور پکڑ لیا ہے۔

بھارتی حکومت نے عرب ممالک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد بھارتی جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کی رکنیت معطل کردی ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پہلی بار بی جے پی نے اپنی ترجمان کو عہدے سے ہٹایا ہے ایک انڈین کیلئے جاب سے نکالا جانا اسکی موت ہے سمجھو
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
پہلی بار بی جے پی نے اپنی ترجمان کو عہدے سے ہٹایا ہے ایک انڈین کیلئے جاب سے نکالا جانا اسکی موت ہے سمجھو
موت تو تمہاری بھی ہو جانی ہے اگر نون لیگ نے تمھیں نکل دیا ،اپنی اشتہاری مہم سے
-
کیوں کے صرف بکواس کرنے اور لکھنے سے اتنے اچھے پیسے کہاں سے ملنے ہیں
-
ویسے دل تے نہ لینا یار ،مزاک ہی ائے
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

سوال یہ کہ حکومتی اتحاد کا حصہ مولانا کہاں ہیں؟ اسلام خطرے میں ہے کیا وہ لسی پی کر غم غلط کر رہے ہیں؟
 

Aristo

Minister (2k+ posts)

سوال یہ کہ حکومتی اتحاد کا حصہ مولانا کہاں ہیں؟ اسلام خطرے میں ہے کیا وہ لسی پی کر غم غلط کر رہے ہیں؟
Os ka Islam say kia lena dena wo khalistan ek Siasatdaan balkay ek ghatiya siasatdaan hai is tarha k mamlat main on say koi umeed na he rakhain janab
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Establishment kay paltu Tehreek e Labbaik Fazlu khanzir aur iss kay Madrisay walon nay Bharati Embassy kay staff ko abhi tak Pakistan se nikalnay ki call Kion nahi di ??….??​

 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مسلمان ممالک جب تک اپنی معاشی اور عسکری حیثیت مستحکم نہیں کرتے غیر مسلموں کے ہاتوں ذلیل ہوتے رہیں گے
 

3351399

MPA (400+ posts)
ارے عربی بھائیوں نے ان کا پانی بند کر دیا تو معافی مانگنے آ گئے جو کہ ملنی نہیں چاہئیے جب تک انڈیا مسلمانوں سے اپنا سلوک ٹھیک نہ کرے۔ سچ ہے پیسہ سب کچھ کروا سکتا ہے خاص طور پہ آج کے زمانے میں۔ یہ امن کی آشا والے نہیں پیسے کی بھاشا سے ہی ٹھیک ہوں گے۔ بس اب مشرق وسطی والے ہندوؤں کے بغیر گزارا کر لیں کچھ عرصے۔۔ ان کا بھی ہندوستانیوں کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ اس لئیے یہ بڑا قدم ہے۔ یہاں والے جلسوں میں قتل و قتال کی باتیں کرنے کے سوا کر کیا سکتے ہیں؟ کیا قتل حل ہے؟ اسرایئل نے اپنا مقدمہ پیسے کے بل پہ لڑا اور اب کوئی انہیں بڑا بھلا کہنے سے پہلے سو دفع سوچتا ہے پھر نہیں کہتا۔ پیسے سے مراد یہاں کامیابی ہے۔ وہ وہاں ہیں جہاں بیٹھ کر بڑے فیصلے ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس عمل بھی تو نہیں۔۔ ایک خان کے علاوہ کبھی کسی نے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا ماضی قریب میں؟ ہاں ٹویٹ کر دیتے ہیں۔ جب ایک مسلمان مبلغ کو کسی ملک سے نکالا جاتا ہے تو خاموشی سے کہیں اور پناہ دے دی جاتی ہے۔ اس سے بہتر دفاع تو مغرب نے ملعون رشدی کا کیا تھا۔ سچ ہے وہ وقت آگیا ہے جب ہم تعداد میں تو بہت ہیں مگر سمندر کی جھاگ اور خشک و خاشاک جتنے طاقتور۔۔