گلوکارہ مومنہ مستحسن وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف

8mominamustehsinpraiskhan.jpg

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر، فلسطین، افغانستان اور یوکرین کے بارے میں بھی بات کی۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتی، لیکن ایک پاکستانی ہونے کے ناطے، مجھے پاکستان کے عوام کے موقف اور مظالم کے خاتمے کے طریقے تلاش کرنے کی ہماری خواہش کو واضح طور پر بتانے پر اپنے سربراہ مملکت پر فخر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506217658601324552
https://twitter.com/x/status/1506201481799946241
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع کے پوری دنیا پر اثرا ت مرتب ہوں گے ، اس معاملے میں کسی تنازع کا حصہ بننے کی بجائے دنیا کو ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق سوچنا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے بعد چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا جس میں یہ معاملہ زیر غور آئے گا کہ روس اور یوکرین کے مابین سیز فائر کیلئے کیا کردار ادا کیا جا سکتا ہے ، لڑائی کا حصہ دار بننے کی بجائے ہمیں ثالثی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عالمی جنگوں میں بلاک بنانے کی پالیسی سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو رزہ 48 واں اجلاس آج سے اسلام آباد میں جاری ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Momina is very intelligent unlike jahil patwaris.She has a double major in biomedical engineering and maths from New York universty(Stony Brook).She can differentiate between a genuine leader and harami donkeys.