گورنر سندھ عمران اسماعیل شہید ملت لیاقت علی خان کی جائے شہادت سے لاعلم نکلے

9%DB%8C%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3%DB%8C%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%A7.jpg

گورنر سندھ عمران اسماعیل شہید ملت لیاقت علی خان کی جائے شہادت سے ہی لاعلم نکلے، کراچی کو جائے شہادت قرار دیدیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں شہید ملت لیاقت علی خان کی 70 ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، گورنر سندھ نے لیاقت علی خان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو بھی کی اور لیاقت علی خان کی شہادت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج کے دن فرزند کراچی لیاقت علی خان کراچی میں شہید ہوئے، لیاقت علی خان قائداعظم کے افکار کو آگے لے جانے والوں میں شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان کے شہید ہونے کا واقعہ افسوس ناک تھا، ان کے قتل کے پیچھے جن عناصر کا ہاتھ تھا وہ آج تک بے نقاب نہ ہوسکا، لیاقت علی خان کی شہادت سے ملک کی سیاست یکسر تبدیل ہوکررہ گئی تھی۔

گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے کراچی کو لیاقت علی خان کی جائے شہادت قرار دینے پر سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاست دان اور اعلی حکومتی عہدیداران لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے سانحے اور لیاقت علی خان کی شہادت کےو اقعے کو فراموش کربیٹھے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1449384696291414028
https://twitter.com/x/status/1449375584279269379
https://twitter.com/x/status/1449331039403401217
https://twitter.com/x/status/1449300546645630981
 
Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)

But he can sing. LOL