گورنر پنجاب کیلئے 3 نام سامنے آ گئے، نیب کے ملزم آصف ہاشمی بھی شامل

NAB-asif-hashmi-khan.jpg

گورنر پنجاب کے عہدے کی دوڑ میں 3 امیدوار سامنے آ گئے ہیں جن میں سے ایک نیب کے ملزم بھی شامل ہیں ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر پنجاب کیلئے نامزد ہونے والے امیدواران میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ، رہنما پیپلز پارٹی منور انجم اور سابق چیئرمین اوقاف آصف ہاشمی بھی شامل ہیں.

واضح رہے کہ آصف ہاشمی ملازمتیں دینے کے الزام میں 2نیب ریفرنسوں کا سامنا کر رہے ہیں ، آصف ہاشمی کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آصف ہاشمی پر بننے والے نیب ریفرنسز پر دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ لاہور احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے 777 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق چیئرمین اوقاف و رہنما پیپلز پارٹی آصف ہاشمی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

عدالت 27 اپریل کو فیصلہ سنائے گی، آصف ہاشمی نے اپنی بریت کی درخواست پر خود دلائل دیئے۔ نیب ریفرنس کے مطابق آصف ہاشمی نے 2009 سے 2012کے درمیان بطور چیئرمین اوقاف من پسند افراد کو بھرتی کیا تھا۔ امید کی جا رہی ہے کہ فیصلے میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Govt of corrupt criminals.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور