گورنر پنجاب کی حمزہ شہباز کے وزیر اعلی کے نوٹیفیکیشن کی اجازت دینے سےانکار

1omersarfrazcheemahaalg.jpg


حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب بھی متنازع بن گئی، گورنر پنجاب عرم سرفراز چیمہ کہتے ہیں کہ بطور گورنر کسی غیر آئینی جعلی وزیراعلی کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کی اجازت نہیں دے رہا۔

انہوں نے ٹویٹ کہا کہ جیسے بدمعاشی اور جعلسازی سے حلف کا ڈرامہ رچایا اب اس کا جعلی نوٹیفکیشن تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1520324608221720585
گورنر ہاؤس میں جاری غنڈہ گردی اور اس کو یرغمال بنانے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ فوری نوٹس لیں،غیر آئینی طریقے سے ایک جعلی وزیراعلی کے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1520286406320574465
گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے۔

حمزہ شہباز آخر کار وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے،عدالتی حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف نے حلف لیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم چیلنج کردیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

لارجربینچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس کوبھجوادی گئی،وکیل نے پانچ رکنی بینچ کی تشکیل کی استدعا کی،پی ٹی آئی کے سترہ ارکان نے لاہورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعلیٰ کاعہدہ عوام کی حقیقی خدمت کیلئےوقف رہےگا، وزارت اعلیٰ کو منصب نہیں سمجھتا،عہدے کوعوام کی فلاح کیلئےاستعمال کروں گا،عوام کے مسائل کا پورا احساس ہے۔
 

Abidd

Politcal Worker (100+ posts)
پوری ٹیم آوٹ ہو گئی مگر آخری دو کھلاڑی پوری اپوزیشن اور اداروں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں

ویلڈن
??
صدر پاکستان
اور
گورنر پنجاب
???خصو صاؐ گورنرپنجاب نے پنجاب کی لاج رکھ لی۔???
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Role of courts and other institutions have never been this obvious and it will take a generation to restore trust on them again. Very disappointed with how the events have unfolded in Pakistan.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#