گوگل پاکستان میں بطور کمپنی رجسٹر، دفتر کھلنے کا امکان روشن

16goglerehgpak.jpg

انٹرنیٹ پر موجود دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گوگل کی طرف سے بطور کمپنی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کروا لی گئی ہے جس کے بعد گوگل کی طرف سے جلد پاکستان میں دفاتر کھولے جائیں گے۔

گوگل کے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹر ہونے کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ گوگل کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ہونے کے بعد دیگر غیرملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرف سے دفاتر کھولے جائیں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ گوگل کے بعد سماجی رابطوں کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک کے ساتھ بھی پاکستان بھر میں اپنے دفاتر کھولنے کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے ، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی جلد پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا۔

حکومت کی طرف سے عائد کیے گئے سوشل میڈیا رولز کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کا پابند کیا گیا ہے جبکہ سرچ انجن گوگل کا سرور بھی پاکستان میں قائم کیا جائے گا جس سے ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا اور اس کے بعد دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں کھولنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق نے چند دن پہلے پاکستان عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ گوگل کا دفتر جلد پاکستان میں کھل جائے گا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی پاکستان میں جلد ہی اپنا دفتر کھول لے گا اور فیس بک سے بات چیت کی جا رہی ہے، رواں ماہ گوگل کا ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Google is not that fekin' crazy yet. Just a few days ago it has blocked carried based purchases on its playstore because telcom companies still owe them around $30 something million dollars in backpay.
And when the entire economy is nose diving you think google would do this?

Seems like more patwari propaganda to offset the playstore ban news.

Or maybe its gonna be like how "star bucks" opened shop in Pakistan
606993-image-1379694326.JPG


We will have Goga Play
 
Google is not that fekin' crazy yet. Just a few days ago it has blocked carried based purchases on its playstore because telcom companies still owe them around $30 something million dollars in backpay.
And when the entire economy is nose diving you think google would do this?

Seems like more patwari propaganda to offset the playstore ban news.

Or maybe its gonna be like how "star bucks" opened shop in Pakistan
606993-image-1379694326.JPG


We will have Goga Play
Hey hey, go easy with Goga this is my nick name at home given by my parents.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
Google had blocked Pakistan to pay any ad-sense money a long time ago because of FRAUD.

Google will NEVER open their operation in Pakistan. What will they get? scammers and corrupt govt??