گھی کی 109 روپے فی کلو قیمت میں اضافے کی خبر ، حقیقت کیا ہے؟

oil.jpg


گھی کی قیمت میں اضافے کی خبر جھوٹی ہیں،اظہر مشوانی

ملک بھر میں ویسے تو مہنگائی کا طوفان ہے، ایسے میں عوام کیلئے کیا یہ خبر اچھی ثابت ہوگی کہ حکومت کی جانب سے گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اضافے کی خبریں جعلی نکلیں، جی ہاں چند روز قبل وفاقی حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خورو نوش کے بعد اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، اس دوران خبریں گردش کررہی تھیں کہ حکومت کی طرف سے گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خبروں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا، انہوں نے لکھا کہ حکومت گھی کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی نہیں کرتی،گھی خوردنی تیل سے بنتا ہے جو بیرون ملک سے خریدا جاتا ہے اور عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے یا کمی سے گھی کی قیمت ذیادہ یا کم ہوتی ہے، جبکہ حکومت نے خوردنی تیل پر امپورٹ ڈیوٹی بھی انتہائی کم کر دی ہے۔

fake-news-3.jpg


رواں ماہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا،جس کا اطلاق بھی فوری ہونا تھا، نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا گھی کا 10 لٹر کین 1090 روپے مہنگا ہوگیا 10 لٹر ڈالڈا گھی کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے اضافہ اور پلانٹا کوکنگ آئل کا 5 لیٹر کا ڈبا 1332 سے بڑھ کر 1795 روپے کا ہوگیا،ایک ماہ قبل 11 ستمبر کو بھی حکومت نے گھی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا،ایک ماہ قبل مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ طلب میں اضافےکےباعث ہوا ہے،اشیاکی قیمتیں صرف پاکستان نہیں،پوری دنیامیں بڑھیں ، دنیامیں خوردنی تیل کی قیمت میں 48فیصداضافہ ہوا،تیل اورگھی کی قیمت میں 50روپےتک کمی ہوجائےگی۔