گیس فراہمی، میرے ویڈیو کلپ پر ایک نجی چینل پراپیگنڈہ کر رہا ہے:حماد اظہر

hamaad%20azhar%20gasss.jpg


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ گیس فراہمی سے متعلق میرے ویڈیو کلپ کو ایک نجی نیوز چینل نے آدھا چلایا اور پراپیگنڈہ کر رہا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے نجی نیوز چینل پر گیس فراہمی سے متعلق وفاقی وزیر کے بیان پر مبنی آدھا کلپ چلا کر پراپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے متعدد بار وضاحت کرنے کے باوجود بھی نجی چینل نے ان کا آدھا کلپ چلایا جبکہ میں بار ہا بتا چکا ہوں کہ اصل بات کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1476278299458523142
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے چینل سے رابطے کئے، انہوں نے کلپ کو ایڈٹ کر کے متعدد بار چلایا، انسان کہاں کہاں وضاحت کرے، ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی بات نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے بیان دیا تھا کہ ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت گیس فراہمی کی پوری کوشش کریں گے، جبکہ چینل کی جانب سے ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کا بیان چلایا گیا۔