گیلپ سروے کے تضادات:نوازشریف مقبول لیکن اب عمران خان کوبرتری؟

gallap-pk-imran-khan-and-nawaz.jpg


چند روز قبل گیلپ پاکستان کی جانب سے ایک سروے رپورٹ جاری کی گئی جس کے بعد اب ایک نیا سروے اور نئی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں نتائج پہلے سروے سے بالکل مختلف اور برعکس ہیں۔

گیلپ پاکستان کے گزشتہ سروے میں دعویٰ کیا گیا کہ نوازشریف تین صوبوں سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں سب سے مقبول لیڈر ہیں لیکن اب نئے سروے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو وفاق میں نہ صرف ن لیگ پر برتری حاصل ہے بلکہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں پہلے نمبر پر اور ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہی نہیں اس سروے میں سندھ سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہاں پیپلزپارٹی پہلے اور تحریک انصاف دوسرے نمبر پر جبکہ ن لیگ تیسرے نمبر پر بھی نہیں ہے۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں 5000 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔ جس کے مطابق 23فیصد پاکستانیوں نے عام انتخابات ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے کےلیے پہلی پسند قرار دیا جب کہ 22 فیصد ن لیگ کو ووٹ دینے کے حامی نظر آئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کو 10 فیصد جب کہ جمعیت علمااسلام ف کو 3 فیصد ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

گیلپ کا دعویٰ ہے کہ قومی سطح پر پی ٹی آئی ن لیگ سے معمولی مارجن سے آگے ہے لیکن پنجاب میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے جہاں 30فیصد ن لیگ کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کے لیے پہلی پسند کہتے ہیں جب کہ 24فیصد پی ٹی آئی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

نئی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 32 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند ہے جب کہ ن لیگ 15فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اور پی ٹی آئی ووٹرز کی دوسری پسند ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصا ف کو مسلم لیگ (ن) پرمعمولی برتری حاصل ہے لیکن بلدیاتی انتخابات کےلیے 23 فیصد ووٹرز (ن) لیگ کو پہلی پسند قراردے رہے ہیں جب کہ 20 فیصد کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے۔

چاروں صوبوں سے متعلق ووٹرز کی پسند سے متعلق سروے میں کہا گیا تھا کہ تینوں بڑی جماعتین اپنی پوزیشن پر مضبوط دکھائی دیتی ہیں، پاکستان مسلم لیگ نواز 33 فیصد کے ساتھ پنجاب میں آگے ہے۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں 25 فیصد ووٹرزکی پہلی پسند ہے۔

جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں 24 فیصد اور بلوچستان میں 20 فیصد ووٹرز کی بلدیاتی انتخابات میں پہلی پسند نظر آتی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آنے والی رپورٹ میں گیلپ نے اس سے برعکس نتائج کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب میں 58 فیصد، خیبرپختونخوا میں 46 فیصد جبکہ سندھ میں 51 فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہا۔

اس سروے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 2018 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں پنجاب میں وزیراعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح کم ہو گئی ہے البتہ خیبرپختونخوا میں عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سندھ میں عمران خان کی مقبولیت کی شرح برقرار رہی۔

 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Those who support a convicted criminal are also criminals.They have lost their moral compass.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
No doubt Nawaz Family is VERY popular. Even kids know about him. The Penthouse Pirate is very well known internationally as well.


ہم طالبِ شہرت ہیں، ہمیں ننگ سے کیا کام
بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا