ھر فرعونے را موسیٰ

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ھوئے مجھے فرعون اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ یاد آگیا. جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) فرعون کے ظلم و ستم کے خلاف کھڑے ھؤے اور اس میں ان کی مد د آسمانی معجزات سے ھونے لگی تو پسماندہ، درماندہ اور پسی ھوئ غلام قوم میں ان کی مقبولیت بڑھنے لگی. اس پر فرعون کو خدشہ ھوا کہ کہیں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اس کے اقتدار کے لئے خطرہ نہ بن جاۓ. فرعون نے درباریوں سے مشورہ کیا کہ اس خطرے کا کیسے مقابلہ کیا جائے. درباریوں نے مشورہ دیا کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) یہ سب کچھ جادو کے زور پر کر رھے ھیں اور ھمارے پاس بہت بڑے جادوگر ہیں جو ان کا توڑ کر سکتے ہیں. چنانچہ ان جادوگروں اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو دربار میں طلب کیا گیا کہ مقابلہ کریں. ان جادوگروں نے اپنی چھڑیاں زمین پر ڈال دی جو سانپوں کا روپ دھار گئیں. حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ کے حکم سے اپنا ڈنڈا زمین پر ڈال دیا جس نے سانپ کا روپ اختیار کرلیا اور ان تمام زھریلے سانپوں کو کھا گیا.
ھر فرعونے را موسیٰ کے مصداق دور جدید کے فرعونوں (جنرلوں) کے لئے لگ رھا ھے کہ موسیٰ پیدا ھوگیا ھے اور دربار میں ھونے والی لڑائی اپنے آخری مراحل میں داخل ھو گئی ھے. ان جادوگروں میں مشہور ومعروف جادوگر جو اپنی پروپیگنڈا کی صلاحیت سے ذھنوں کو تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا تھا کب کی موسیٰ کے ڈنڈے سے دھول چاٹ چکا ھے. مشہور ومعروف جادوگر المعروف شہباز سپیڈ اب ڈنڈے کی طاقت سے لڑکھڑانے لگا ھے اور گرنے ھی والا ھے. اس کی مڈ سے پھیلائی گئی جادوئی صلاحیتوں کا بھانڈا بیچ چوراھے پر ٹوٹ چکا ھے. ان جادوگروں کی ناکامی دیکھتے ھوئے فرعون نے تیسرے جادوگر کو طلب کرلیا ھے. یہ جانتے ھوئے بھی کہ یہ ایک ناکارہ جادوگر ھے اور ھمیشہ اپنی ھنسی اڑواتا ھے ا کو آخری ھتھیار کے طور پر طلب کیا گیا لیکن اس ناکامی اس کی آمد کے ساتھ ھی نظر آنے لگی ھے. اس آسمان پر لکھی ناکامی کو دیکھتے ھوئے فرعون وقت جنجوعہ نے تو بھاگنے کا عندیہ دے دیا ھے. آگے آگے دیکھئے ھوتا ھے کیا.
ویسے آپ کے ذھنوں میں سوال ابھرتا ھوگا کہ آخر عمران کے ھاتھ میں وہ کونسا ڈنڈا ھے جو اس فرعون اور اس کے جادوگروں کو شکست دے رھا ھے؟ جی ھاں آپ کا جواب درست ھے. یہ ڈنڈا ھے "عوام".
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

Imran and his stooges are trying to instigate mutiny in Pakistan.​

we are ready. we will crush any attempt​

 
Last edited: