ہتک عزت کیس :میڈیا نے اس کیس کی بہت غلط رپورٹنگ کی:میشا شفیع

meshaa-shii.jpg


اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کیس کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، اب میشا شفیع کا کہنا ہے کہ ان کے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہوا، میشا شفیع کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بعد شوبز انڈسٹری کی بہت سی خواتین نے ہراسانی پر مجھ سے رابطہ کیا میرے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی ہے۔

سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ میں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،میشا شفیع نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی،عدالت نے میشا شفیع کے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی ملتوی کردی۔


عدالتی کارروائی کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں میشا شفیع نے کہا کہ اس واقعے کے بعد شوبز انڈسٹری کی دیگر خواتین نے خود کے ساتھ ہراساں کرنے کے واقعات پر بات کی۔ ان خواتین کے نام نہیں بتاؤں گی، لیکن میں حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہوں اس کیس کا انجام اچھا ہوگا،گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار عدالت بلوایا گیا تو میں حاضر ہوگئی ہوں،میڈیا نے اس کیس کی بہت غلط رپورٹنگ کی،مجھے اس سے پہلے کبھی عدالت طلب نہیں کیا گیا۔

میشا شفیع نے اگست 2019 میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں متعدد مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا اور پہلی مرتبہ گلوکار نے انہیں اپنے سسرالیوں میں ہونے والی پارٹی کے دوران نامناسب انداز میں چھوا تھا،علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا کیس اس وقت دائر کیا تھا جب کہ اپریل 2018 میں گلوکارہ نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جنہیں انہوں نے مسترد کردیا تھا۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
the fame and rating and the show you got
you were looking for
good luck

================
but if some thing happened to you
i wish justice should be done​